تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 781 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 781

تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1987ء میں لاز ما شریک ہونا ہوگا۔اگر ہم ایسا نہیں کر سکیں گے تو ان کو خدا کی خاطر جیتنے کے بجائے ہم اپنے بچوں کو شیطان کے ہاتھ فروخت کرنے والے ہوں گے۔اگر آپ نے پھیلنا نہ سیکھا، اگر آپ نے اپنے معاشرے کو دوسرے پر غالب کرنا نہ سیکھا تو دوسرا معاشرہ آپ پر غالب آجائے گا۔آپ کمزور ہو جائیں گے، آپ کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔ان تاریخی اسباق سے نصیحت حاصل کریں۔یہ غیر مبدل قوانین ہیں، جو انسان کی تاریخ ہمیں سکھا رہی ہے۔آپ سے کوئی الگ سلوک نہیں کیا جائے گا۔یہ وہ سلوک ہے، جو خدا نے ہمیشہ قوموں سے کیا اور ہمیشہ کرتا چلا جائے گا۔اس لئے استغفار کے ساتھ دعا کرتے ہوئے ، اپنے حالات کا جائزہ لیں اور انکسار کے ساتھ عظمت کردار پیدا کریں۔ہروہ شخص جو بظاہر کسی سوسائٹی کی طرف منسوب ہوتا ہے، وہ یہ عزم کرلے کہ میں نے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اس طرح منسوب ہو جاتا ہے کہ سوسائٹیوں کے فرضی رنگ بالکل غائب ہو جائیں اور اڑ جائیں اور باریک سے باریک فلم ( جھلی) بھی میرے اور میرے بھائی کے درمیان باقی نہ رہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 659 تا 682) 781