تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 780
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1987ء (ابوداؤد کتاب القضاء : 3112) تحریک جدید - ایک الجی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر تم میں سے دو فریق جھگڑا لے کر میرے پاس آئیں اور کوئی اپنی چرب زبانی کی وجہ سے، زیادہ چالا کی کی وجہ سے اس طرح معاملہ پیش کرے کہ میں حقدار کی بجائے کچھ حصہ حق کا ناحق کی طرف منتقل کر دوں تو اس کے نتیجے میں یہ نہ سمجھیں کہ چونکہ میں نے فیصلہ کیا ہے، اس لئے وہ اس کا حقدار ہو گیا۔اس نے صرف جہنم کا ایک ٹکڑا کمایا ہے، اس سے زیادہ اس کو کچھ بھی نصیب نہیں۔پس اگر حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نعوذ باللہ من ذالک حالات سے لاعلمی کے نتیجے غلط فیصلہ کر سکتے ہیں۔میرا ایمان ہے کہ نہیں کر سکتے، مثال کے طور پر پیش فرمارہے ہیں۔مگر مثال یہی بتاتی ہے کہ اگر وہ کر سکتے تو ادنی ادنی بندے بعض دفعہ جان کر نہیں، لاعلمی کے نتیجے میں فیصلہ غلط کر دیا کرتے ہیں۔اس لئے جب آپ اس کے مقابل پر یہ رد عمل دکھا ئیں گے تو دو جرموں کا ارتکاب کریں گے۔اول یہ کہ اپنے بھائی پر بدظنی کی۔آپ نہیں جانتے کہ اس نے کیوں فیصلہ کیا۔دوسرے یہ کہ واقعہ اپنے آپ کو ذلیل سمجھا کہ گویا ہم سے کچھ چھین لیا گیا ہے۔آپ سے کوئی کچھ نہیں چھین سکتا۔یہ تو سارے سلسلے ہی رضائے الہی کے سلسلے ہیں۔رضائے الہی کو کوئی کس طرح زبردستی چھین سکتا ہے۔آپ کا مرتبہ خدا کی نظر میں ضرور بڑھتا ہے، اس وقت جب آپ جائز حق سے محروم کئے جاتے ہیں۔اور اس کا مرتبہ جو نا جائز حق لیتا ہے، ضرور گرتا ہے، خدا کی نظر میں۔اس لئے اسلام ایک محفوظ مقام ہے۔بچے مسلمان کو کسی طرف سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔اس لئے اپنے اندر وہ احترام پیدا کریں اپنا، جو خدا سے تعلق کے نتیجے میں لازماً پیدا ہو جایا کرتا ہے۔جو انکساری کے ساتھ ساتھ رہنا جانتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم جانتے تھے کہ وہ کتنے محترم ہیں۔اس کے باوجود وہ اس کے باوجود منکسر المزاج تھے۔یہ توازن فضل ہے، جو اسلام پیدا کرتا ہے۔یہ حسین شخصیتیں ہیں، جو اسلام کے نتیجہ میں منصہ شہود پر ابھرتی ہیں۔پس خدا کرے کہ یہ جماعت ہو، امریکہ میں جو پیدا ہو۔اور جو کمزوریاں ہیں ، وہ اللہ اپنے فی دور فرمادے۔کچھ آپ اپنے حالات کا جائزہ اپنے اندر ڈوب کے کرنا شروع کریں۔کچھ اپنے بھائیوں کے جائزہ لے کر ان کو پیار اور محبت سے سمجھانے کی کوشش کریں۔بہت ضرورت ہے۔کیونکہ اتنا بڑا کام ہمیں کرنا ہے اور ہم اتنا پیچھے رہ گئے ہیں وقت سے کہ بہت تیزی کے ساتھ ہمیں اپنے حالات کو درست کر کے خدا کی فوج 780