تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 67
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتم پیغام برموقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ امریکہ پس ان سب امور پر نظر رکھتے ہوئے ، ان گھروں کی فکر کرنی چاہیے اور ان کے لئے چارہ جوئی کرنی چاہئے۔اگر یہ جماعت کی شہادت کی آنکھ سے کٹے رہے تو دنیا کی ہلاکتوں سے کئی قسم کے خطرات انہیں درپیش رہیں گے۔اور ان کی اولادوں پر خصوصیت سے سخت مہلک اثر پڑے گا۔دیگر امور کے علاوہ ان سب باتوں کا علاج تبلیغ پر زور دینا ہے اور گھروں میں نماز با جماعت پر غیر معمولی توجہ دینا ہے۔پس میں امید کرتا ہوں کہ جماعت احمدیہ امریکہ ان ہر دو پہلو پر خصوصی جد و جہد کرے گی۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی ان کوششوں میں غیر معمولی برکت ڈالے اور اس کے فرشتے احمدی گھروں کے محافظ اور نگران بن جائیں۔اور احمدی گھروں پر اس آیت کے مضمون کا بتمامہ خیر و برکت کے ساتھ اطلاق ہو۔لَهُ مُعَقِّبْتٌ مِّنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللهِ اللہ تعالیٰ آپ سب کا حافظ و ناصر اور معین ومددگار ہو۔آمین۔والسلام خاکسار (مرزا طاہر احمد ) خليفة المسيح الرابع (الرعد : 12) ( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 6 جون 1986ء) 67