تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 733
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1987ء ہمارے ملک میں موجود ہیں، ہم ان کی طرف توجہ ہی نہیں کر رہے۔جہاں اتفاق سے ایک طرف رخ ہو گیا، بس اسی طرف رخ چل رہا ہے۔حالانکہ خدا تعالیٰ نے مختلف ممالک میں مختلف قسم کے لوگ پیدا کئے ہیں۔کچھ باہر سے بھیجے ہیں۔اور ہر طبقے کے اپنے اپنے حالات ہیں۔ہر طبقہ مزاج کے لحاظ سے یکساں مذہبی نہیں۔ہر طبقہ اپنی نفسیاتی کیفیت کے لحاظ سے یکساں طور پر ایک نئی دعوت کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔مختلف طریق درکار ہیں، مختلف قسم کے اسلوب چاہئیں تبلیغ میں۔چنانچہ آپ جب بھی کسی نئے طبقے کی طرف توجہ کریں گے، دوبارہ از سر نو مبلغ کو یا امیر کو جو بھی عہدیدار ہے، اس طبقے کو لحوظ رکھ کرنئی محنت کرنی پڑے گی۔جائزہ لینا پڑے گا کہ جن لوگوں کو میں نے دعوت الی اللہ پر مقرر کیا ہے، وہ اس طبقے کو مخاطب ہونے کے لئے تیار ہیں کہ نہیں ؟ اس کے لئے جائزہ لینا پڑے گا کہ لٹریچر موجود ہے کہ نہیں ؟ کیسٹس موجود ہیں کہ نہیں؟ دیگر معلومات جو گفتگو کے دوران چاہئیں، وہ ان لوگوں کو معلوم ہیں کہ نہیں ؟ جس قوم کی طرف، جس طبقہ انسانیت کی طرف توجہ ہے، ان کے حالات کے متعلق یہ لوگ آگاہ ہیں کہ نہیں؟ یہاں زمیندار ہیں، ناروے میں۔ان کے حالات اور ہیں ، شہری لوگوں کے اور ہیں۔ان کی مذہبی کیفیت اور ہے، شہری لوگوں کی مذہبی کیفیت اور ہے۔پھر یہاں باہر سے آکر بسنے والے ہیں۔ان میں عرب ہیں، ان میں سے افریقین ہیں، ان میں ویت نامیز ہیں۔ایک بہت بڑا طبقہ ویت نام کا آج کل شمالی علاقوں کی طرف رخ کر رہا ہے۔اسی طرح بعض دیگر مہاجرین ہیں مختلف ممالک کے سیلون کے مہاجرین ہیں، بعض اور ممالک کے مہاجرین ہیں، ان لوگوں کی طرف توجہ کرنا ہے۔پھر قیدی ہیں۔کئی جرموں کے نتیجے میں، کئی بغیر جرم کے قید ہو جاتے ہیں۔کئی جرم کر کے قید ہوتے ہیں لیکن قید کے دوران ان کے اندر اصلاح کی طرف توجہ پیدا ہو جاتی ہے۔اس وقت ان کے پاس وقت ہوتا ہے، اس وقت وہ خاص مزاج رکھتے ہیں، نیک باتوں کو سننے اور ان پر عمل کرنے کا۔پھر بیمار لوگ ہیں، ہاسپٹل (Hospital) میں، غریب لوگ ہیں، جن کا یا رشتہ داروں کی کمی کی وجہ سے یا بوڑھا ہونے کی وجہ سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔کئی مسافر ایکسیڈنٹس کا شکار ہو جاتے ہیں۔ہر طرف ایسے طبقے پھیلے پڑے ہیں، جن کو زندگی دینے کا کام آپ کے سپرد ہے۔اور ہر طبقے کو ملحوظ رکھ کر اس کام کو آگے بڑھانا ہوگا۔جب اتنے طبقے سامنے آجائیں اور ایک مربی پیش نظر رکھے کہ ہاں ان سب کو مخاطب کرنا ، میرا کام ہے تو لازماً اس کے اندر Panic پیدا ہوگی، اس کے اندر خوف وہراس پیدا ہوگا کہ میرے پاس چار تو گنتی کے آدمی ہیں، جو تبلیغ کر رہے ہیں۔چار یا پانچ ہی تو ہیں، جو اپنی رپورٹیں لا کر مجھے دیتے رہتے ہیں، ان کو میں 733