تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 729 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 729

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد خطبہ جمعہ فرموده 28 اگست 1987ء آج جماعت کی سب سے اہم ذمہ داری خدا کا پیغام دوسروں تک پہنچانا ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1987ء تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔یورپ کے چند ممالک کے اس مختصر دورے میں ، میں نے خصوصیت سے اس بات پر نظر رکھی کہ جماعت کو جو بار ہادعوت الی اللہ کی نصیحت کی جاتی رہی ہے، اس کا کس حد تک عملاً اثر ظاہر ہوا ہے۔ہالینڈ میں بھی میں نے اس کا جائزہ لیا، جرمنی میں بھی، ڈنمارک اور سویڈن میں بھی اور اب ناروے آکر بھی۔ملاقاتوں کے دوران بھی اور اس کے علاوہ جماعت سے گفت و شنید کے دوران میں نے اندازہ لگایا۔کہ ابھی جماعت کی بھاری اکثریت ایسی ہے، جو عملاً دعوت الی اللہ کے کام میں مشغول نہیں ہوئی۔اور اگر یہ کہا جائے کہ پچانوے فیصد جماعت ابھی تک اس کام سے غافل پڑی ہے، عملاً اس کام میں سنجیدگی سے حصہ نہیں لے رہی تو اس میں مبالغہ نہیں ہوگا۔بعض ممالک میں ممکن ہے، یہ نسبت اور بھی زیادہ خراب ہو مگر جن ممالک میں توجہ شروع ہو چکی ہے، ان میں بھی بمشکل پانچ فیصد احمدی ایسا ہے، جو فی الحقیقت دعوت الی اللہ کا حق ادا کر رہا ہے۔اس سلسلے میں کچھ تو میں براہ راست جماعت سے باتیں کرنی چاہتا ہوں اور کچھ امراء اور مربیان اور صدران جماعت اور دیگر عہدیداران کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔جب بھی ایک بات کی ہدایت کی جائے اور تکرار سے کی جائے تو اسے بھلا دینا جائز نہیں ہے۔اس خیال سے کہ اب یہ بات پرانی ہوگئی اور اب ہماری جواب طلبی نہیں ہوگی، یہ درست بات نہیں ہے۔جواب طلبی کا اسلامی نظام، عام دنیاوی جواب طلبی کے نظام سے مختلف ہے۔دنیاوی جواب طلبی کے نظام میں تو بعض دفعہ کا غذات داخل دفتر ہو جاتے ہیں، بعض افسروں کو بات بھول جاتی ہے اور انسان ایک نافرمانی کے باوجود پکڑ سے بچ جاتا ہے۔لیکن اسلام میں جو جواب طلبی کا نظام ہے، اس کی رو سے تو ہر انسان پر فرشتوں کے پہرے بیٹھے ہوئے ہیں، وہ صبح بھی اور شام بھی خدا تعالی کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق انسان کے حالات کا جائزہ درج کرتے رہتے ہیں اور کوئی چیز بھی ان سے مخفی نہیں، کوئی چیز بھی 729