تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 728
خطبہ جمعہ فرموده 21 اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔مگر چونکہ خدا کے گھر سے وابستہ ہوئی تھی ، اس لئے اس کی عظمت اور شان اتنی بلند ہوگئی کہ ہمالہ کی چوٹیوں سے بھی بالا ہے، آسمان کے کنگروں سے لگی بیٹھی ہے ، عظمت اس کی۔اس لئے آپ کے لئے بھی ایک سنت جاریہ ہے۔آپ کی مسجد سے محبت کے نتیجے میں، خدا کا گھر سمجھتے ہوئے ، اس کی تعمیر میں جو حصہ لیں گے یا اس کی صفائی میں کبھی حصہ لیں، اس کے ٹھیک ٹھاک کرنے میں حصہ لیں۔یاد رکھیں کہ ایک ایسی خدمت ہے، جس کو خدا بہت ہی پیار اور اعزاز کے ساتھ دیکھتا ہے۔تو اللہ کرے اس کی بھی آپ کو تو فیق ملے۔جس کے پاس جو کچھ بھی ہے، وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرة:03) کا نظارہ دکھائے۔اور دشمن کو یہ بتادے کہ ہم ہارنے والی قوم نہیں ہیں۔ناممکن ہے، ان کی ساری ذلیل ترین کوششیں کتنی بھی بڑی طاقتور ہو کر ظاہر ہوں، تب بھی وہ ہمیں نا کام نہیں بنا سکتیں۔ان کی ہر دشمنی ہمارے لئے ماں کا دودھ بن جایا کریں گی، جب ہمارے جسم میں داخل ہوگی۔اور ہم کمزور ہونے کی بجائے ان زہروں سے مزید طاقت پائیں گے، مزید عظمت پائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اسی شان کے ساتھ زندہ رکھے۔زندگی کی یہی شان ہے، اس کے بغیر تو زندگی بے معنی ہے۔مرد مومن اور مرد صادق کی طرح جو تو میں زندہ رہتی ہیں، وہی زندہ رہنے کی اہل ہیں۔باقی تو فضول جھگڑے ہیں دنیا کے، جن کی کوئی بھی حیثیت نہیں ہے“۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 6 صفحہ 551 تا 559) | 728