تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 63
تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام بر موقع تقریب جوبلی بیت النور فرنكفور یور چین ممالک میں میری سب سے زیادہ امید میں جرمنی سے وابستہ ہیں پیغام برموقع تقریب جو بلی بیت النور فرینکفورٹ احباب جماعت احمدیہ مغربی جرمنی السلام عليكم ورحمة الله وبركاته یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے جماعت احمدیہ کو اس بات کی توفیق دی کہ یورپ کے مختلف ممالک میں (خانہ ہائے خدا) تعمیر کرنے اور ان کو مرکز بنا کر خدا کا نام بلند کرنے کے ساتھ ساتھ ان ممالک کے رہنے والوں کو ( دین حق ) کے نور سے منور کرے۔( بیت ) نور فرینکفورٹ بھی ان میں سے ایک ہے۔اور اب جبکہ اس۔۔۔۔۔کے قیام پر 25 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، ہم اللہ تعالیٰ کے شکر کے طور پر اس کی جو بلی کا اہتمام کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مغربی جرمنی کی جماعت نے (دعوت الی اللہ ) کی طرف توجہ کی ہے۔اور (بیت) نور فرینکفورٹ کی جوبلی کا ساتھ اس مہم کے ساتھ منطبق ہو رہا ہے۔اگر مغربی جرمنی کے سارے دوست اس طرح محنت اور دعا کرتے رہے تو مجھے امید ہے کہ جماعت احمدیہ کی صد سالہ جو بلی 1989 ء تک مغربی جرمنی کی جماعت کو ایک ہزار ٹی بیعتیں کروانے کا جو ٹارگٹ دیا گیا ہے، وہ انشاء اللہ پورا ہو جائے گا۔بلکہ خدا کرے، اس سے آگے بڑھ جائے۔یورپین ممالک میں میری سب سے زیادہ امیدیں جرمنی سے وابستہ ہیں۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جرمن قوم نے ہمارے نوجوانوں کے ساتھ حسن سلوک کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس قوم کے ساتھ رحمت کا سلوک کرنا چاہتا ہے۔یہ ہو نہیں سکتا کہ اس قوم کو اس نیکی کی جزا نہ ملے۔یہی وجہ ہے کہ میں جرمنی کے بارے میں زیادہ پر امید ہوں۔اللہ تعالیٰ اس قوم پر توقع سے بڑھ کر فضل فرمائے اور یہ جلد از جلد احمدیت۔کے نور سے منور ہوں۔ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ (خدمت دین) کے کام میں جت جائے اور اس وقت تک چین نہ لے، جب تک کم از کم اپنے ایک جرمن بھائی کو احمد کی نہ بنالے۔( دین حق ) اور احمدیت کے پیغام کو مغربی 63