تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 697
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء استقلال کے ساتھ ان کاموں کو اس طرح انجام دے رہے ہیں کہ مجھے تکلیف نہ پہنچے۔میرے دل میں یہ دکھ نہ پیدا ہو کہ کاش میں پاکستان میں ہوتا تو یہ کام بہتر انداز میں کروالیتا۔اس لئے یہ سارے مخلصین آپ کی دعاؤں کے خاص محتاج ہیں۔ان کی عورتیں بھی، ان کے بچے بھی ، بڑے چھوٹے کیا ، لنڈن والے کیا، باہر والے کیا۔جس جگہ آواز دی ہے، لبیک کہتے ہوئے آگے آئے ہیں۔اور بڑے اخلاص کے ساتھ توقع سے بڑھ کر جماعت کی خدمت میں ثابت قدم نکلے ہیں۔جو اس کے نتیجے میں ظاہری قربانیاں ہیں، وقت کی اور مال کی اور اس کے علاوہ بھی۔ان میں سے وقت کی قربانیاں تو ایسی بھی ہیں، جن کو ہم روپوں میں بھی بتاسکتے ہیں۔مثلاً یہ جو پریس ہے، اس کی عمارت کے لئے جب ہم نے اندازہ لگوایا تو بتایا گیا کہ اس قسم کی عمارت کے لئے پچاس پاؤنڈ فی مربع فٹ خرچ آتا ہے۔اگر آپ کسی کمپنی سے بات کریں تو اتنا ہی خرچ دینا پڑے گا۔اور اچھی عمارت جو گھر کی ہوتی ہے، اس کے لئے سو پونڈ فی مربع فٹ خرچ آتا ہے۔میں نے کہا: یہ تو نہیں ہم خرچ کر سکتے۔لیکن اللہ کا کام ہے، اس لئے کر لیں گے۔رضا کاروں سے میں فائدہ اٹھاؤں گا۔انشاء اللہ۔اور جماعت نے تحریک کی، یہاں جو معمار تھے، انہوں نے اپنے آپ کو پیش کیا، طوعی طور پر وقت پیش کئے۔ایک ہمارے انگریز نواحمدی ہیں، مسٹر وا کر ، انہوں نے بھی غیر معمولی خدمت اور اخلاص کا اظہار کیا۔احمدی نوجوان بڑی دور دور سے آتے رہے، ساتھ بوڑھے بھی آتے رہے اور مزدور بن کر انہوں نے یہاں کام کیا۔اور ساری چیزیں ہم نے بازار سے خریدیں اور خریدنے میں بھی ، خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسے احسان خدا تعالیٰ کے نازل ہوئے کہ جو چیز بہت ہی مہنگی عام طور پر ملنی چاہئے کہ وہ کہیں سٹور سے فالتو قرار دی گئی چیز کے طور پر مل گئی یا کسی اور بہانے سے سستی مل گئی۔پچاس پونڈ فی مربع فٹ کی بجائے ان اخلاص سے کام کرنے والوں کی قربانی کے نتیجے میں آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کتنا خرچ فی مربع فٹ آیا ہوگا۔اگر کوئی حساب دان ہے اور اسے عمارت کے کاموں سے واقفیت ہے تو بیشک ابھی مجھے یہ اندازہ بتادے۔آپ اگر بہت ہی بچت کریں تو جو عمارت پچاس پونڈ فی مربع فٹ بننی چاہئے ، وہ کتنے کم میں تکمیل کو پہنچ جائے گی۔کوئی اندازہ ہے؟ چھ پونڈ سے بھی کم۔( نعرہ ہائے تکبیر ) وو یہ عظیم الشان ایک جماعت ہے۔جو خدمت اور قربانی کی روح آج یہ جماعت دنیا کو دکھا رہی ہے، خدا کی قسم ! کسی جھوٹے کی طرف منسوب ہونے والی جماعت کو اس کا کروڑواں حصہ بھی نصیب نہیں ہوتا۔ہر پہلو سے اللہ کی حفاظت کے نیچے ہے۔اللہ کی رحمتوں کے سایے کے نیچے ہے اور خدا تعالیٰ بھی ایسے فضلوں کا سلوک فرمارہا ہے کہ خود ہی حوصلہ دیتا ہے۔خود ہی ڈھارس بندھاتا ہے۔نئے نئے فضل f 697