تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 693
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء اچھا اثر ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ اثر تو سچائی کا ہوتا ہے، دکھاوے کا نہیں ہوتا۔بچے عشق کا ہوتا ہے۔اس لئے اس عشق کو قائم رکھیں۔اگر اس عشق کی حفاظت نہ کی تو اس اثر کے نتیجے میں خطرہ ہے کہ آپ میں سطحیت نہ پیدا ہو جائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت بانی سلسلہ کا عشق ہے، جو آپ کی تحریروں میں آج بھی زندہ ہے۔عشق کی تحریریں کبھی نہیں مرا کر تیں۔ایک ایک لفظ زندہ رہا کرتا ہے۔ہزار بار بھی آپ ان تحریروں کو پڑھیں ، وہ عشق ہمیشہ زندگی کے ساتھ بولے گا اور آپ سے کلام کرے گا۔پس یہ جو اثرات ہیں، یہ دراصل عشق محمد مصطفے کے اثرات ہیں، جو زندہ عشق ہے۔اس عشق کی حفاظت کریں، اس کے نتیجے میں آپ کو برکتیں ملیں گی اور اس عشق کے نتیجے میں ہی آپ دنیا پر غالب آئیں گے۔اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ اپنے جلسوں میں سطحیت کو کبھی بھی آپ داخل نہ ہونے دیں۔رسمی دکھاوے کا وہم بھی نہ کریں۔بچے پیار اور محبت کے نذرانے اپنے آقا و مولیٰ کے حضور پیش کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس کے نتیجے میں دنیا میں عظیم الشان تبدیلیاں پیدا ہوں گی اور آپ کو اس کے علاوہ براہ راست برکتیں ملیں گی۔تحریک شدھی کی طرف میں نے گزشتہ سال ایک خطبہ جمعہ میں توجہ دلائی تھی۔خدا کے فضل سے ہندوستان کی جماعتوں میں سب نے تو نہیں مگر ان میں سے ایک حصے نے لبیک کہا اور وہ جو رو چل پڑی تھی ملکانہ کے علاقے میں کہ دوبارہ پرانے مسلمان ہونے والے خاندان ہندو ہونا شروع ہو جائیں اور جس کے متعلق بڑے فخر کے ساتھ بڑے بڑے ہندو رسائل نے اعداد و شمار شائع کرنے شروع کئے تھے۔جن کے متعلق غیر جانبدار پور میں انٹر نیشنل رسالوں میں شائع ہوئی تھیں اور بتایا گیا تھا کہ اس تیزی کے ساتھ اب وہاں پرانے مسلمان خاندانوں کو ہندو بنایا جارہا ہے۔دل ہلا دینے والی خبریں تھیں۔جب جماعت احمدیہ کو میں نے توجہ دلائی تو عجیب بات ہے کہ اس سے تھوڑ اسا عرصہ پہلے ہندوستان کے علماء خود بھی متوجہ ہو چکے تھے اور جماعت اسلامی بھی میدان میں کو چکی تھی اور دیو بند اور دیگر بڑے بڑے ادارے بھی وہاں کام کرنے کے لئے چلے گئے تھے۔اس پر خیال یہ تھا کہ جماعت احمد یہ ہندوستان تو نسبتاً بہت کمزور ہے، اس کی آواز نقار خانے میں طوطی کی طرح کی سنی جائے گی ، اس کے علاوہ تو یہ کوئی اثر پیدا نہ کر سکے گی۔یہ خیال تھا بہت لوگوں کا۔لیکن ہمارا تجربہ ہمیں بتاتا ہے کہ خدا کے فضل کی تائید شامل حال ہوتی ہے۔جماعت احمدیہ کا اخلاص، اثر کے نئے نئے پہلو دکھاتا ہے اور نئے نئے قلعے سر کرتا ہے۔نتیجہ یہ نکلا کہ ان رپورٹوں کا خلاصہ یہ ہے کہ اب اس میدان سے اکثر غیر احمدی تحریکیں یا تو ویسے بھاگ چکی ہیں یا احمدیت کے مقابل پر چونکہ ان کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی ، اس لئے وہ شرمندہ ہو ہو کر بند ہوتی چلی جارہی ہیں اور یا پھر لوگ ان 693