تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 692 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 692

خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم کے فضل سے ان ہسپتالوں کے ذریعے بہت ہی کم جانیں تلف ہوتی ہیں۔بہ نسبت دوسرے ہسپتالوں کے شفا کا معیار بہت اونچا ہے۔مزید ڈاکٹروں کی ضرورت ہے، مزید ملکوں میں ہسپتال قائم کئے جارہے ہیں۔زائر میں خدا کے فضل سے بڑی تیزی کے ساتھ جماعت احمدیہ کی قبولیت کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔اور وہاں اگر ہمیں نئے ہسپتال اور سکول کھولنے کی توفیق ملے تو اس کے ساتھ جماعت کی اشاعت میں بھی بہت فائدہ پہنچے گا۔اسی طرح تو الو کے لئے بھی ہمیں اساتذہ کی بھی ضرورت ہے اور ڈاکٹرز کی بھی ضرورت ہے۔جلسہ ہائے سیرت النبی کے متعلق میں نے تحریک کی تھی کہ چونکہ یہ جھوٹ بولا جارہا ہے کہ نعوذ باللہ ہم حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت نہیں کرتے اور نعوذ باللہ حضرت بانی سلسلہ کو آپ سے بڑھ کر مقام دیتے ہیں۔اس لئے اس کا علاج یہ ہے کہ ساری دنیا میں جماعت احمد یہ سیرۃ النبی کے جلسے کرے۔پاکستان میں بھی کثرت سے سیرۃ النبی کے جلسے ہوئے۔لیکن وہاں کے حالات میں بعض جگہ ہوئے، بعض جگہ نہیں ہو سکے۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر پاکستان کی جماعتیں ارادہ کر لیں اور حکمت کے ساتھ اور محبت کے ساتھ ماحول پیدا کریں تو یہ تجربہ ہے کہ پاکستان میں آج کل مخالف بھی اگر ایک دفعہ جماعت احمدیہ کے سیرۃ النبی کے جلسے میں آگیا تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کی کایا پلٹ گئی۔ان کو پتہ ہی نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی اور اعلیٰ اور ارفع مقام ہے کیا؟ تو جیسے کسی کہنے والے نے کہا کہ آئینہ تیری قدر کیا جانے میری آنکھوں دیکھ تو کیا ہے حقیقت یہ ہے کہ ان کو کیا پتہ کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کس شان کے رسول ہیں ؟ حضرت بانی سلسلہ کی آنکھوں سے دیکھیں تو پتہ چلے کہ وہ کیا تھے؟ پس جب ان سیرت کے جلسوں میں حضرت بانی سلسلہ کا کلام پیش کیا گیا تو آنے والوں کی طبیعتوں میں ایک عجیب انقلاب پیدا ہوا۔ایک موقع پر ایک جلسے کے صدر جو غیر احمدی تھے، جلسے کو سن کر انہوں نے کہا کہ نہ صرف یہ کہ آج مجھے پتہ چلا ہے کہ ہمارے پیارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی مقام کیا ہے بلکہ میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ آج مجھے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ احمدیت کچی ہے۔اس لئے میں اپنے احمدی ہونے کا بھی ساتھ ہی اعلان کرتا ہوں۔ان کی بیعت کے نتیجے میں ان کے زیر اثر بہت سے دوستوں کو اسی وقت بیعت کی توفیق ملی۔دنیا بھر سے جور پورٹیں آرہی ہیں، ان میں بھی اس قسم کی رپورٹیں مل رہی ہیں اور بتایا جار ہا ہے کہ ان جلسوں کا بہت 692