تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 61
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پیغام بر موقع جلسہ سالانہ مغربی جرمنی اظہار خوشنودی پیغام بر موقع جلسہ سالانہ مغربی جرمنی حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ نے جماعت احمدیہ مغربی جرمنی کے دسویں جلسہ سالانہ کے کامیاب انعقاد پر خوشنودی کا اظہار فرماتے ہوئے ، حسب ذیل پیغام دیا:۔جلسہ سالانہ مغربی جرمنی کی کامیابی پر بہت بہت مبارکباد۔بہت خوشی ہوئی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے 1200 (بارہ صد) افراد نے شمولیت اختیار کی۔اور اس میں جر من احمدی 20 تھے، جرمن عیسائی 25 اور (غیر از جماعت مسلمان احباب۔ناقل ) 23 تھے۔آپ نے پہلا قدم اٹھا لیا ہے، اب اس تعداد کو سینکڑوں تک لے کر جائیں اور آئندہ آپ سے ہزاروں کا مطالبہ کریں گے۔مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ مصباح اگست 1985ء) 61