تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 687 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 687

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد مف خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے وکالت اشاعت جو کام کر رہی ہے، اس کی بڑی دیر سے ضرورت تھی۔ہم کتابیں عموماً شائع کر دیا کرتے تھے اور پھر مارکیٹ نہ ہونے کہ وجہ سے دور حجانات ہوتے تھے۔جو پسندیدہ نہیں تھے، ایک تو یہ کہ غیروں میں ہمارا دینی لٹریچر اور اہم علمی لٹریچر پوری طرح پہنچتا ہی نہیں تھا کیونکہ مارکیٹ کا جو اصل اصول ہے، اس کے مطابق کام نہیں ہور ہا تھا۔دوسرے یہ کہ جب کتاب نہیں بکتی تھی اور امام وقت مطالبہ کرتا تھا محکمے سے کہ اس کی رقم کی واپسی کب ہوگی؟ بتاؤ کیا کرنا ہے؟ تو احمد یوں کے اخلاص کے پاس وہ کتاب بیچتا تھا۔ان کو ضرورت ہو یا نہ ، وہ کہتا تھا کہ امام وقت کہتے ہیں کہ کتاب جلد بکنی چاہئے ، اس لئے فلاں جماعت اتنی خرید لے اور فلاں جماعت اتنی خرید لے۔اور وہاں جا کر پھر وہ DUMP ہو جاتی تھی۔یہ درست طریق نہیں تھا۔عملاً اشاعت کے کچھ اصول ہیں، دنیا ان پر چل رہی ہے۔کروڑہا کی تعداد میں کتابیں شائع ہوتی ہیں، ہر مہینے ہی۔بلکہ شاید ہر ہفتے کروڑہا کتابیں شائع ہوتی ہیں۔بعید نہیں کہ ایک دن میں کروڑہا کتا بیں شائع ہوتی ہوں۔ان کی اشاعت آخر ہو رہی ہے۔چنانچہ ان کا جب ہم نے تفصیل سے جائزہ لیا، کمپنیوں سے رابطے پیدا کئے۔بعض بنیادی باتوں کا ہمیں علم ہی نہیں تھا، وہ ہمیں معلوم ہوئیں۔اشاعت کے نمبر لینے چاہئیں، لائبریریوں کا ممبر بننا چاہئے اور کئی قسم کے ذرائع تھے، جو اختیار کرنے چاہئے تھے۔چنانچہ مولوی منیر الدین صاحب شمس صاحب کو میں نے وکالت اشاعت کا کام سپرد کیا اور ان کو سمجھایا اور اللہ کے فضل سے انہوں نے بڑی عقل کے ساتھ بڑے رابطے پیدا ، کئے۔اور یہ جور پورٹ ہے، یہ ساری ان کے کام کی رپورٹ ہے۔اس کا میں نمونہ آپ کو بتاتا ہوں۔گزشتہ دوسالوں میں وکالت اشاعت کی طرف سے ایک کروڑ ، پچیس لاکھ 87 ہزار روپے کا لٹریچر فروخت ہو چکا ہے اور ابھی بہت سی کمی باقی ہے۔ابھی ہمارے جو رابطے ہیں، جس رنگ میں ، میں چاہتا ہوں، اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے کہ ہم مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق دنیا میں داخل ہو جائیں۔جب یہ کام ہو جائے گا تو انشاء اللہ جماعت احمدیہ کی کتابیں بھی لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں شائع ہونا شروع ہو جائیں گی اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کے لئے نئے نئے رابطے بھی پیدا کرتا چلا جار ہا ہے۔ہمارے چار، پانچ ڈیسک ہیں، جو خصوصی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے مقرر ہیں۔ان میں ایک چائنیز ڈیسک ( چینی زبان کا شعبہ ) ہے، اس میں ہمارے عثمان چینی صاحب کام کر رہے ہیں۔تراجم کے علاوہ چینیوں سے رابطہ، جو چین کے علاوہ ملکوں میں بستے ہیں اور ان میں نفوذ کے نئے نئے رستے اور 687