تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 686 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 686

خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم وقتوں سے یہاں آباد ہیں۔اور مختلف زبانوں کے ماہرین ہیں، بڑے بڑے قابل لوگ ہیں، جو ان کی یو نیورسٹیوں سے بھی تعلق رکھتے ہیں یا اپنے طور پر یہاں آئے ہوئے ہیں۔تو خدا تعالیٰ نے بہت سی ضرورتوں کا حل یہیں سے پیدا کر دیا۔اور جو باقی تھیں، وہ ان سے تعلق کے نتیجے میں اس طرح پوری ہوئیں کہ اگر ایک چیکوسلو یکین سے دوستی ہوئی تو اس نے کہا کہ رومانیہ کا یہاں کوئی آدمی نہیں ، یہ میرے ذمے لگائیں، میں رومانیہ کے ایک پروفیسر کو جانتا ہوں، میں وہاں جاؤں گا ، اس سے رابطہ پیدا کروں گا۔اس کو عربی بھی آتی ہے، انگریزی بھی آتی ہے، آپ کے لئے میں اس کو تیار کر دوں گا۔حتی کہ وہ گیا اور اس آدمی کو تیار کر دیا۔اس طرح ایک سے دوسرے کی طرف راہنمائی بھی ہوتی رہی اور مددبھی ملتی رہی۔اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر پاکستان کے یہ واقعات مجھے یہاں آنے پر مجبور نہ کر دیتے تو دس سال میں بھی خدمت قرآن کا یہ کام نہیں ہو سکتا تھا، جو خدا کے فضل سے گزشتہ ایک سال میں ہو گیا۔پس اللہ تعالیٰ کی یہ تقدیر ہے، وہ دکھوں میں سے سکھ نکالنا جانتا ہے۔وہ گندگی میں سے پاکیزہ روئیدگی کو نکالنا جانتا ہے۔وہ جانتا ہے کہ کس طرح دکھوں کی کوکھ سے خوشیوں کے بچے پیدا کئے جاسکتے ہیں۔پس حضرت مصلح موعود کا یہ شعر مجھے یاد آتا ہے کہ تم دیکھو گے کہ انہی سے قطرات محبت نیکیں گے بادل آفات و مصائب کے چھاتے ہیں اگر تو چھانے دو آپ کی قربانیوں کے دکھ میں ہم شریک ہیں، اس لئے آپ کا حق ہے کہ ان خوشیوں میں آپ شریک ہوں۔جو اول آپ کا حق ہے۔کیونکہ براہ راست آپ کی کامیابیوں میں ان کا پیوند ہے۔آپ کی قربانیوں میں ان کا پیوند ہے۔اور ان کی جڑیں انہی قربانیوں میں پیوست ہیں۔اگر چہ شاخیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور پھل اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے آسمان سے عطا ہو رہا ہے۔قسط نمبر 07 حضور نے خطاب جاری رکھتے ہوئے مزید فرمایا:۔مطبوع ضمیمہ ماہنامہ خالدا کتوبر 1987ء) اب پریس اینڈ پبلیکیشن سیل کے کام کی بہت بڑی تفصیل ہے۔اب میں یہ ساری تفصیل بڑی آپ کے سامنے پیش کرنا شروع کر دوں تو بڑی مدت لگ جائے گی۔اس لئے میں صرف مختصر خلاصہ آپ کے سامنے یہ بات رکھنا چاہتا ہوں“۔686