تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 685
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء قرآن کریم کی محبت پیدا کر دیں۔چنانچہ یہ اقتباسات جو چنے گئے ہیں، اسی مقصد کو سامنے رکھ کر چنے گئے ہیں۔اور خیال یہ ہے کہ اس سال قرآن کریم کا یہ نمونہ ہم ساری دنیا میں مفت شائع کریں گے۔اس پر اتنا بڑا خرچ اٹھنا تھا۔جو اندازہ ہم نے لگایا کہ ناممکن تھا کہ اپنے پریس کے بغیر ہم یہ کام کر سکیں۔اس لئے خدا کے فضل سے یہ پریس تین سال قبل آپ کی عظیم الشان قربانی کی نتیجے میں ہمیں عطا ہوا ہے۔یہ پریس عین وقت پر ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوا ہے۔اور اس سکیم کے ساتھ عین مطابقت پا گیا ہے۔اور اللہ کے فضل سے اب ہمیں یہ توفیق حاصل ہے کہ صرف یہی نہیں بلکہ سوز بانوں سے زائد زبانوں میں ، جن میں ہم قرآن کریم کے نمونے پیش کریں گے، احادیث نبویہ کے تراجم بھی کرا کر یہ بھی سب دنیا میں شائع کریں گے۔اور مفت تقسیم کریں گے۔اور حضرت بانی سلسلہ کی کتب و تحریرات میں سے اقتباسات، جو آپ کے مقصد سے تعلق رکھنے والے ہیں اور حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کلام ہے، قرآن کریم کی تعریف میں کلام ہے، انسانیت سے متعلق اور اخلاقی تعلیم ہے، اللہ تعالیٰ کے عشق کے گیت گائے گئے ہیں، اس قسم کے موضوعات اور بعض دیگر مسائل پر مشتمل موضوعات میں سے اقتباسات آج کل ہم چن رہے ہیں۔اور احادیث کا انتخاب مکمل ہو چکا ہے، اس میں ترجمہ بھی ہورہا ہے۔اور امید ہے کہ انشاء اللہ اس سال کے اخیر تک یا اگلے سال کے شروع کے تین مہینے کے اندر اندر ہم یہ کام بھی مکمل کرلیں گے۔چنانچہ صد سالہ جو بلی کا سال اس طرح شروع ہوگا کہ جماعت احمد یہ اس بات کے لئے تیار ہوگی کہ دنیا کہ سینکڑوں ممالک میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ سو سے زیادہ زبانوں میں ہم قرآن کریم ، احادیث نبویہ اور حضرت بانی سلسلہ کے الفاظ میں تعلیمات احمدیت پیش کرنے کے اہل ہوں گے۔یہ پھل بھی میں سمجھتا ہوں کہ جماعت احمدیہ پاکستان کی قربانیوں سے تعلق رکھتا ہے۔اس کی جڑیں وہاں ہیں۔آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ اگر میں وہیں رہتا، اس عرصہ میں تو یہ کام ہونا مشکل نہیں نا ممکن تھا۔کوئی ذریعہ نہیں تھا کہ یہ کام اس طرح ہو سکے۔بلکہ گزشتہ سال جب اس ارادے کا میں نے ذکر کیا تو بہت سے صاحب تجربہ ، صاحب علم مخلص احمدیوں نے کہا کہ وقت ہی نہیں ہے، یہ ہو ہی نہیں سکتا۔لیکن خدا تعالیٰ نے ایسے راستے یہاں پیدا کئے ہیں کہ خدا کے فرشتے خود لوگوں کو کھینچ کر لاتے رہے ہیں۔اور ہم وہم و گمان بھی جن رابطوں کا نہیں کر سکتے تھے ، خدا نے وہ رابطے قائم فرما دیئے ہیں۔وہاں تو سال بھر ایک دو زبانوں کے لئے اگر اچھے مترجم ہم تلاش کرتے رہتے تو خط و کتابت میں ہی یہ وقت لگ جانا تھا۔یہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ فائدہ حاصل ہے کہ دنیا کی مختلف قوموں کے لوگ، نمائندے، مختلف 685