تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 684 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 684

خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم طباعت ہم یہیں سے کر سکیں گے، انشاء اللہ۔ہمرا جو کمپیوٹر ہے، وہ بہت ہی جدید کمپیوٹر ہے اور اس سے طباعت کے لئے نہایت اعلیٰ درجہ کی تیاری ہوتی ہے۔اس مرحلے پر حضور نے حاضرین جلسہ کو اس پریس میں چھپی ہوئی چند کتب ہاتھ میں بلند کر کے دکھائیں اور فرمایا:۔گزشتہ چند دنوں میں اس پر لیس نے کام شروع کیا ہے۔اس سے پہلے کوئی نہ کوئی رکاوٹ پڑتی رہتی تھی۔تو چند دنوں میں ہم نے جو کتب شائع کی ہیں، ان میں ایک یہ کتاب REVIVAL OF RELIGION (مذہب کا احیاء)، یہ میرا یونیورسٹی آف کینبرا ( آسٹریلیا) میں جو لیکچر تھا، اسے شائع کیا گیا ہے۔ایک ہے، DISTINCTIVE FEATURES OF ISLAM (اسلام کی خاص خاص باتیں) یہ بھی مشرق بعید کے دورے کے دوران کا ایک لیکچر تھا، یہ بھی شائع ہو گیا ہے۔اور دیکھیں کیسا خوبصورت شائع ہوا ہے۔اس کے علاوہ اٹالین زبان میں ایک پی ایچ ڈی پروفیسر نے ، جو احمدیت میں دلچسپی لیتے ہیں، بڑے اچھے انداز میں احمدیت کے بارے میں لکھا ہے۔اور میر امذ ہب یہ بشیر احمد صاحب رفیق کی کتاب ہے اور اس میں نو احمدیوں اور بچوں کے لئے سوال و جواب کی شکل میں دین کا تعارف کرایا گیا ہے۔اور مردے یہ ترکی زبان میں احمدیت کا تعارف کرایا گیا ہے۔مردہ " کا مطلب آپ جانتے ہیں، خوشخبری، نوید مسرت۔ترکی میں بھی یہ لفظ قریباً اسی طرح ہے۔یہ ہمارے ڈاکٹر نٹس صاحب کی کتاب ہے۔اور اسی طرح بعض دیگر کتب شائع ہوئی ہیں۔اس مرحلے پر حضور نے اپنے عملے سے دریافت فرمایا کہ اس پریس سے قرآن شریف بھی شائع ہوا ہے ، وہ کہاں ہے؟“ اس پر حضور کی خدمت میں قرآن کریم کا ایک حصہ پیش کیا گیا، جو اس پریس میں طبع ہوا ہے۔حضور نے اس کا تعارف کرواتے ہوئے فرمایا:۔’ وہ جو سو سے زائد زبانوں میں قرآن کریم کے اقتباسات شائع کرنے کا منصوبہ ہے، ان میں سے رشین اور سپینش زبانوں میں قرآن کریم کے یہ اقتباسات اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے پریس سے شائع ہو چکے ہیں اور اس کے متعلق میں آپ کو ایک اہم بات یہ بتانا چاہتا ہوں کہ سکیم کیا ہے۔سکیم یہ ہے کہ جو بلی کے سال، عام دنیاوی قوموں کی طرح ہم نے جشن منانا نہیں ، اپنے جشن کو نیکیوں اور خیرات سے بھر دیں۔اور سب سے بڑی نیکی یہ ہے کہ دنیا کی تمام اہم زبانوں میں، تمام دنیا میں 684