تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 683
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء ان کا نام نعمان ہے۔جو پچھلے سال یا دو سال پہلے خدا کے فضل سے احمدیت میں داخل ہوئے تھے۔ان کے ذریعے ایک قابل پروفیسر سے رابطہ قائم کیا گیا کہ وہ ویلش زبان میں ان منتخبہ آیات کا ترجمہ کریں۔وہ ترجمہ کرنے کی غرض سے تیار ہوئے۔ان سے بات طے ہو گئی۔انہوں نے ترجمہ کرنے کی غرض سے ، قرآن کریم میز پر رکھا ہوا تھا کہ ان کے والد جو ایک بہت بڑے مذہبی آدمی ہیں اور اپنے پروفیسر بیٹے سے زبان اور علم کے لحاظ سے بہت زیادہ قابل ہیں، ان کی نظر پڑی۔انہوں نے کہا: یہ کیا چیز ہے؟ انہوں نے بتایا کہ اس طرح بات ہے۔وہ انگریزی زبان کا ترجمہ قرآن کریم تھا، ان کو انگریزی بہت اچھی آتی تھی۔چنانچہ انہوں نے کھڑے کھڑے اٹھا کر پڑھنا شروع کیا اور پڑھنے کے بعد کہا۔یہ بہت عظیم کتاب ہے۔اور میرے ہوتے ہوئے تم ترجمہ کرو یہ نہیں ہو سکتا۔باپ کا پہلا حق ہے، اس لئے ترجمہ میں کروں گا۔ترجمہ جب انہوں نے کیا تو ہمارے احمدی دوست نعمان صاحب نے ( نیومین ان کا پہلے نام تھا) ان سے فون پر بات کی۔اور بعد میں انہوں نے بتایا کہ میں نے ان سے پوچھا کہ ترجمہ کتنا ہوا ہے اور کیسا ہوا ہے؟ تو کہتے ہیں کہ ان کی آواز جذبات سے مغلوب ہو گئی۔اور فون پر پتہ لگ رہا تھا کہ وہ اور ہے ہیں اور انہوں نے کہا: ٹھہرو! ٹھہرو! میں تمہیں اس عظیم کتاب سے کچھ اقتباسات، جو میں نے ترجمہ کیا ہے، اپنی زبان میں خود سنانا چاہتا ہوں اور جب وہ ترجمہ سنارہے تھے تو ساتھ ساتھ ان کی آوازوں سے پتہ چل رہا تھا کہ وہ روتے جارہے ہیں۔اسی طرح دوسری زبانوں میں جو یورپین زبانیں ہیں، ان میں بھی ہم نے محسوس کیا کہ جب کسی کو آمادہ کیا گیا تو تھوڑی دیر کے اندر ہی اس کی کیفیت بدل گئی۔اور جب دوبارہ اس سے رپورٹ لینے کے لئے ہمارا نمائندہ گیا تو اس نے کہا کہ میں تو بہت ہی متاثر ہوا ہوں ، عظیم الشان کتاب ہے اور عظیم الشان انتخاب بھی ہے کہ ہمیں ہر مسئلے پر دین حق کے متعلق آگاہ کر رہا ہے۔ایک یورپین نے جو لیتھونگن دوست ہیں، ان کو ترجمے کے لئے آمادہ کیا گیا تو جب انہوں نے قرآن کریم پڑھا تو وہ اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے کہا کہ میں اس کام کا کوئی معاوضہ لینے کے لئے تیار نہیں۔چنانچہ وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے بغیر معاوضہ کے ترجمہ کر رہے ہیں۔حضور نے حاضرین جلسہ سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا:۔” آپ میں سے اکثر یہ پریس تو دیکھ ہی چکے ہوں گے۔خدا کے فضل سے نہایت ہی اعلیٰ درجہ کا ایک پرنٹنگ پریس تیار ہو چکا ہے۔اور اس نے خدا کے فضل سے کام شروع کر دیا ہے۔یہ ابھی پوری طرح مکمل نہیں ہوا۔ساری مشینری ابھی نہیں لگی۔جب لگے گی تو دنیا کی اکثر بڑی بڑی زبانوں کے لٹریچر کی 683