تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 655 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 655

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء وقت زیر تکمیل ہیں۔چنانچہ جس وقت میں نے اعلان کیا تھا کہ ان کی مخالفانہ کارروائیوں کا جواب سوائے اس کے ہم کچھ نہیں دیں گے کہ بیوت الذکر کی تعمیر کی طرف توجہ دیں۔اس اعلان کے بعد سے اب تک خدا کے فضل سے جماعت احمدیہ کو دنیا بھر میں 374 بیوت الذکر بنانے کی توفیق ملی ہے۔گویا اگر آپ پاکستان میں منہدم بیوت الذکر کو شمار کریں تو وہ چار ہیں۔تو خدا کے فضل سے گویا کہ اللہ کی تقدیر یہ اعلان کر رہی ہے کہ اگر تم پاکستان میں جماعت احمدیہ کی ایک بیت الذکر گراؤ گے تو خدا تعالی دنیا بھر میں جماعت کو 100 بيوت الذکر عطا فرمائے گا“۔(نعرے) حضور نے فرمایا:۔ان بیوت الذکر ، جن کا میں نے ذکر کیا ہے، ان کے علاوہ وہ بیوت الذکر ہیں، جن کا میں نے ابھی یہ کہہ کر ذکر کیا تھا کہ گاؤں کے گاؤں احمدی ہو رہے ہیں اور ان کے ساتھ بیوت الذکر بھی آرہی ہیں۔چنانچہ نئے احمدی ہونے والوں کے ساتھ جو بیوت الذکر ہمیں ملی ہیں، ان کی تعداد 28 ہے۔جوان بیوت الذکر کے علاوہ ہیں۔کیونکہ پورا گاؤں یا گاؤں کی اکثریت احمدی ہوئی ، اس لئے بنی بنائی بیت الذکر ان کے ساتھ آئی۔وہ 28 ملالیں تو چار سو کی تعداد پوری ہو جاتی ہے۔چار کے مقابل پر چارسو کی تعداد لیکن آج ہی لیٹ نیوز ملی ہے کہ سیرالیون کے ملک میں حال ہی میں دس گاؤں اپنی بیوت الذکر سمیت احمد یہ میں داخل ہو گئے ہیں۔(نعرے) اب میں دائمین الی اللہ کا کچھ بطور خاص بھی ذکر کرنا چاہتا ہوں۔جو رپورٹیں میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں، ان میں ضمناً ان کا ذکر ملتا ہے۔دائمین الی اللہ جو کارروائی کر رہے ہیں، اس کے نتیجے میں جو دلچسپ واقعات سامنے آتے ہیں، آپ کا حق ہے کہ آپ کو ان کا علم ہو، آپ بھی ان سے لذت پائیں۔خصوصاً پاکستان سے جو دل دکھے احمدی آئے ہیں، ان کی خوشی کی خاطر میں چاہتا ہوں کہ یہ ایمان افروز واقعات آپ کو بتاؤں۔اور آپ کو بتاؤں کہ آپ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جار ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل فرمارہا ہے۔ان کے عظیم الشان بدلے ساری دنیا کی جماعتوں کو عطا ہو رہے ہیں۔اور یقیناً اس میں آپ کی رسا آہوں کا دخل ہے۔آپ کی قربانیوں کی قبولیت کے یہ نشان ہیں، جو شاندار کامیابیوں کی صورت میں تمام دنیا کو عطا ہو رہے ہیں۔امیر صاحب گیمبیا لکھتے ہیں کہ ہمارے دو راعین الی اللہ تو ایسے عاشق ہیں اپنے کام کے کہ کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔کوئی سفر ایسا نہیں ہوتا، جس میں وہ ساتھ نہ چل پڑیں۔اور دور نزدیک جن دیہاتوں میں بھی ان کی واقفیت ہے یا جہاں ان کے عزیز بستے ہیں، وہاں ہمہ وقت مصروف کار رہتے ہیں۔کہتے Home Tr 655