تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 649
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم خلاصه خطاب فرموده یکم اگست 1987ء کا بیرونی علاقہ ، وہاں ابھی تک صحیح معنوں میں توجہ نہیں ہوئی۔لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ بعض لوگوں نے لٹریچر کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔۔ڈنمارک بھی بدقسمتی سے بیلجیئم کی طرح ان ممالک میں ہے، جو دعوت الی اللہ میں پیچھے ہیں۔پین کے سپر دمراکش، الجزائر اور اٹلی میں کام تھا۔اور جہاں تک ان کی رپورٹوں سے میں نے جائزہ لیا ہے، یہ مسلسل محنت اور توجہ کے ساتھ ان ممالک میں احمدیت کے نفوذ کی کوششیں کرتے چلے آ رہے ہیں۔ان کے ذریعے مراکش کے مسافروں میں بہت دعوت الی اللہ ہوئی ہے اور الجزائر کے مسافروں میں بھی۔ان کی وقت یہ ہے کہ جو مسافر یہاں سے گزرتے ہوئے ستانے کے لئے کچھ دیر بیت الذکر میں ٹھہرتے ہیں، ان تک تو یہ بڑی عمدگی سے پیغام پہنچا دیتے ہیں۔لیکن جب وہ گزر جاتے ہیں تو ان سے دوبارہ رابطہ ان کے بس میں نہیں۔اس لئے وہ ان کے پتہ جات ہمیں بھیج دیتے ہیں۔پھر ہم وہاں کے مقامی دوستوں کو ان کے متعلق لکھتے ہیں۔اور اس لحاظ سے کوئی غیر معمولی کامیابی ان کو نصیب نہیں ہوئی۔مگر محنت کر رہے ہیں۔البتہ ایک اور ملک میں غالبا روانڈا یا کوئی اور جگہ تھی ، وہاں خدا کے فضل سے انہی مسافروں میں سے ان کو کامیاب دعوت الی اللہ کی توفیق ملی۔اور اگر چہ ان کا ایسا مؤثر رابطہ تو نہیں رہا لیکن جس شخص کو سپین میں احمدی ہونے کی توفیق ملی ، وہ خدا کے فضل کے ساتھ بہت ہی مخلص اور گہری رچسپی لینے والا تھا۔چنانچہ اس نے اپنے طور پر اپنے ملک میں جا کر دعوت الی اللہ دی ، جاری رکھی اور ایک پوری جماعت قائم کی۔چنانچہ اس کا مجھے ایک خط ملا کہ اس طرح میں سپین کے ذریعہ احمدی ہوا تھا اور اس وقت میں سو اور احمدی بنا چکا ہوں۔اب ہمیں تربیت کی ضرورت ہے۔آپ جلد از جلد کوئی مستقل مربی بھیجیں ورنہ اگر میں صحیح تربیت نہ کر سکا تو قصور وار میں نہیں ہوں گا۔تو اس طرح بھی خدا تعالیٰ اپنے فضل سے پھل عطا فرماتا چلا جا رہا ہے۔براعظم افریقہ میں گزشتہ سال مشن ہاؤسز اور بیوت الذکر کے قیام کی غرض سے جو کوشش کی گئی ہے، اس کا خلاصہ یہ ہے کہ 31 نئی عمارتیں اور قطعات گزشتہ ایک سال میں حاصل کر لئے گئے ہیں۔ان میں سے نائیجیریا، سیرالیون، کینیا، یوگنڈا، آئیوری کوسٹ، تنزانیہ اور زائر میں پندرہ نئے مشن ہاؤسز قائم ہوئے ہیں۔اور آئیوری کوسٹ، یوگنڈا، گیمبیا اور زائر میں سولہ نئے قطعات خریدے جاچکے ہیں۔حضور نے اس مرحلہ پر فرمایا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور رپورٹیں ابھی بہت پڑی ہیں، اس لئے کچھ حصہ چھوڑنا پڑے گا اور اختصار کرنا پڑے گا “۔649