تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 648 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 648

خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم ہے۔اور یہاں جو ہمارے مرکزی مربی ہیں، ان کو خدا تعالیٰ نے یہ لگن عطا فرما دی ہے۔خدا ان کی مزید نصرت فرمائے، آمین۔اس کے علاوہ ہمارے وہاں کے جو دوست خصوصیت کے ساتھ دعاؤں کے محتاج ہیں ، وہ ہیں، مقصو د ورک صاحب۔جب سے وہ شعبہ اصلاح وارشاد کے سیکرٹری بنے ہیں، وہاں دعوت الی اللہ میں بہت غیر معمولی ترقی ہوئی ہے اور اس میں بہت زیادہ ان کی ذاتی کوششوں کا دخل ہے۔خود تو وہ اتنا زیادہ دینی علم نہیں رکھتے لیکن وہ لوگوں کو بیت الذکر تک لانے میں بڑی کوشش کرتے ہیں اور اکثر جو کامیاب کوششیں ہیں، ان کا آغاز ان کی ذاتی محنت اور کوشش کے نتیجے میں ہوا۔اور بھی بہت سے داعی الی اللہ ہیں، جو کثرت سے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو گئے ہیں اور اپنی حتی المقدور کوشش کر رہے ہیں۔ضرورت یہ ہے کہ ملکوں میں یہ رو پیدا کی جائے کہ داعین الی اللہ کی تعداد بڑھاتے چلے جائیں۔چند دائمین الی اللہ جب پیدا ہو جاتے ہیں، اس کی برکتیں بھی ہیں اور بعض دفعہ ایک ضمنی سا نقصان بھی ہے۔وہ یہ کہ ان کی کوششوں کی طرف مربی توجہ مرکوز کر دیتا ہے، ان کی کامیابیوں کا ذکر بڑی شان سے رپورٹوں میں کرتا ہے اور دھوکا یہ لگتا ہے کہ سارا ملک خدمت کر رہا ہے۔حالانکہ جب آپ تلاش کر کے دیکھتے ہیں تو یہ پتہ چلتا ہے کہ سارے ملک میں صرف دو، تین احمدی دوست ہیں، جو غیر معمولی کام کر رہے ہیں۔اگر دو، تین کو خدا اتنی توفیق بخش رہا ہے تو مزید اگر ان کے ساتھ شامل ہو جائیں اور اس ٹیم کو اور اس گروہ کو پھیلانا شروع کر دیں تو زبردست کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ خدا نے آپ کو کتنی طاقت بخشی ہوئی ہے۔ساری دنیا کی جماعت اگر پوری طرح مستعد ہو جائے تو حیرت انگیز انقلابی تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہو جائیں۔میرا یہ اندازہ ہے، یہ ہمارا سواں حصہ بھی اس وقت صحیح معنوں میں دعوت الی اللہ کے میدان میں مستند نہیں۔اور جتنا مستعد ہے، اس کو خدا تعالیٰ اپنے فضل سے غیر معمولی کامیابیاں عطا فرمارہا ہے۔تو جو قصور ہے، ہمارا ہے۔ہوا بھی چل رہی ہے۔اللہ اپنے فضلوں سے پھل دینے کے لئے تیار بیٹھا ہے۔مگر اگر ہاتھ بڑھانے والے بھی نہ ہوں تو اس کا کیا علاج کیا جاسکتا ہے۔ہالینڈ کے سپر د کسمبرگ تھا اور ایک جزیرہ کو را گو۔فہیم احمد ہمارے بڑے مخلص اور دعوت الی اللہ کا شوق رکھنے والے احمدی نوجوان ہیں۔انہوں نے کو راگو میں ایک عرب امام مسجد سے رابطہ کر رکھا ہے۔اور خط و کتابت بھی ہے اور لٹریچر بھی بھجوایا جارہا ہے۔اور امید ہے کہ انشاء اللہ تعالٰی خدا وہاں احمدیت کو داخل فرمادے گا۔لکسمبرگ کا جہاں تک تعلق ہے، انہوں نے اخبارات سے رابطہ کیا ، اعلانات بھی شائع کئے ، واقفین عارضی بھی بھجوائے۔لیکن بڑا ہی دنیا دار شہر ہے۔ایک چھوٹی سی حکومت ہے ، بالکل ایک شہر اور اس کو 648