تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 635
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصه خطاب فرمود و کیم اگست 1987ء ہے۔وہ ہسپتال میں مریض تھے۔اور بہت قابل آدمی ہیں، دنیاوی تعلیم کے لحاظ سے بھی کئی زبانیں جاننے کو کے لحاظ سے۔انہوں نے مجھے خط میں لکھا کہ جب سے میں احمدیت میں داخل ہوا ہوں، مجھے خدمت کا بہت شوق پیدا ہوا ہے۔میں چاہتا ہوں کہ اہم کتابوں کے بہت تیزی کے ساتھ ترجمے کروں۔جو دو کتابیں آپ کا وفد مجھے دے گیا تھا، ان میں سے ایک کتاب کہیں گم ہوگئی ہے۔اس لئے میں نے آپ سے رابطہ قائم کیا ہے کہ وہ کتاب بھی اور اس کے علاوہ جو کتابیں بھی آپ فنش میں ترجمہ کرانا چاہیں، بھجوا دیں۔آئس لینڈ نارتھ اٹلانٹک (شمالی اوقیانوس) میں واقع ہے۔سینکڑوں آتش فشاں پہاڑ اس برف خانے میں موجود ہیں۔اور یہ عجیب تضاد ملتا ہے کہ جس کا نام ہی برفوں کا ملک ہے، وہاں بڑی کثرت کے ساتھ آگ اگلنے والے پہاڑ موجود ہیں۔چنانچہ اس کے متعلق جغرافیہ کی کتابوں میں یہ بھی لکھا ہوا موجود ہے کہ دی لینڈ آف آئس اینڈ فائر ( یعنی برف اور آگ کا ملک) اس کے مشرق میں ناروے مغرب میں گرین لینڈ، جنوب مشرق میں برطانیہ ہیں۔اس کا رقبہ 39 ہزار سات سو اڑسٹھ مربع میل ہے۔آبادی دو لاکھ 45 ہزار ہے۔زبان آئس لینڈڈ ہے۔اور مذہب عیسائیت۔سوممالک میں مشن قائم کرنے کے منصوبے کے تحت یہ ملک ڈنمارک کے سپرد کیا گیا تھا۔مگر افسوس کہ ڈنمارک کے احمدی دوستوں کو اس طرف توجہ نہ رہی اور یہ سہرا بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ناروے کے سر رہا۔ناروے نے نفلی طور پر یہاں کام کیا۔یعنی اصل تو ذمہ داری ڈنمارک کی تھی اور ان کے بیان کے مطابق سب سے پہلے ایک خاتون یہاں احمدی ہوئی تھیں۔لیکن اس خاتون کا کسی وجہ سے ان سے رابطہ ٹوٹ گیا۔اس سال میں اس مشن کا ذکر اس لئے آیا کہ گزشتہ سالوں میں ان کا اس خاتون سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔اس لئے انہوں نے گزشتہ سال اس ملک کا ذکر نہیں کیا۔لیکن اس سال محض خدا کے فضل نے اس ملک کا ایک بہت ہی اچھا پھل ہمیں عطا فر مایا۔ایک نوجوان لو تھر رائی مات، جوایڈنبرا یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں، انہوں نے از خودلندن سے رابطہ قائم کیا اور کہا کہ میرے بعض دوست احمدی ہیں اور میرے دل میں اس مذہب کی بہت محبت پیدا ہو چکی ہے، اس لئے میری بیعت قبول کی جائے۔چنانچہ وہاں کے مربی کو لکھا گیا اور انہوں نے بڑی خوشی سے بیعت کی۔اب بھی وہ مربی سے تعلق رکھتے ہیں۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے وہاں بڑی کثرت سے احمدیت پھیلانے کی توفیق عطا کرے، آمین۔پرتگال ( پورچوگال) یہ مغربی یورپ کا سب سے غریب ملک ہے۔اس کے شمال اور مشرق میں سپین اور جنوب اور مغرب میں شمالی بحر اوقیانوس ہے۔رقبہ 35 ہزار 5 سو ترین مربع میل آبادی ایک 635