تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 629 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 629

تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشاد فرموده یکم اگست 1987ء اس کے بعد حضور نے افریقہ کے ہی ایک دوسرے بادشاہ ” او با آف ایڈی کروکو او با جے ایل " اوجو ولی کو ایکوالا جے ایجنڈوکو" کا نام پڑھا اور فرمایا کہ یہ بھی تشریف لے آئیں۔پھر فرمایا:۔یہ وہ بادشاہ ہیں، جو عمر میں تو ان سے (یعنی پہلے بادشاہ سے) بڑے ہیں لیکن کل جب یہ ملاقات کے لئے آئے تو اس سے پہلے بادشاہ نے چونکہ اس دوسرے صاحب کو بادشاہ بنایا ہے، اس لئے پہلے بادشاہ نے اس دوسرے بادشاہ کا تعارف کرواتے ہوئے کہا: یہ میرا بچہ بادشاہ ہے“۔حضور نے فرمایا:۔دو لیکن یہ خود دو بادشاہوں کے بادشاہ ہیں، یہ بھی اپنا تبرک وصول کرنے کے لئے تشریف لائیں“۔(نعرے) تبرک وصول کرنے کے بعد انہوں نے بھی مائیک پر آ کر انگریزی میں مختصر کلمات کہے۔ان کے مختصر کلمات کے اختتام پر حضور نے ان کو بھی ارشاد فرمایا کہ " آپ بھی حضرت بانی سلسلہ کا الہام سنائیں۔چنانچہ انہوں نے بھی حضرت بانی سلسلہ مندرجہ ذیل الہام اردو میں سنایا:۔میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“ (نعرے) مطبوع ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ تمبر 1987ء) 629