تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 622 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 622

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 جولائی 1987ء سکو تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم ہیں اور ہمارے اندر کوئی تفریق نہیں ہے۔یا دوسرا پہلو یہ کہ فلاں افراد ایسے ہیں جماعت کے، جو ہیں سمجھ رہے اور نہیں باز آر ہے۔یہ یہ جتن ہم نے کئے لیکن انہوں نے کوئی اثر نہیں دکھایا۔ایسی صورتوں میں ان جماعتوں میں کمیشن مقرر کئے جائیں گے، دیکھا جائے گا کہ ہو کیا رہا ہے؟ اگر امیر کو تبدیل کرنے کی ضرورت پڑی تو امیر کو تبدیل کیا جائے گا۔اگر چند بیماروں کو اس غرض سے باہر نکالنا پڑا کہ ان کی بیماری کے اثرات دوسروں تک نہ پہنچیں تو ایسا کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔یہ دونوں فیصلے تکلیف دہ ہیں۔لیکن میرے کاموں میں یہ تکلیف شامل ہے، میرے منصب میں یہ تکلیف داخل ہے۔اس لئے میں اس سے گریز نہیں کر سکتا۔لیکن میں امید کرتا ہوں، اگر ہم ساری جماعت دعا ئیں کرے، اگر امراء انکساری دکھائیں، لیکن انکساری کے ساتھ Firmness بھی ہو، اصولوں کا سودا نہ کریں۔جہاں ان کو خدا تعالیٰ نے مغفرت کا حق نہیں دیا، وہاں اپنی نرم دلی کو جماعت کے لئے نقصان کا موجب نہ بنائیں، جہاں سختی کے بغیر اور اصولوں میں مفاہمت کے بغیر نرمی کام کر سکتی ہے، وہاں اپنی انانیت کو اس نرمی کی راہ میں روک نہ بننے دیں۔انکساری کے تمام اپنے خدا داد جو ہروں کو استعمال کریں اور دعائیں کریں تو کوئی بعید نہیں کہ جہاں بظاہر بڑے بڑے فتنے دکھائی دے رہے ہیں، وہاں کوئی بھی فتنہ باقی نہر ہے۔تو بہر حال اس چھ مہینے کے بعد چند مہینے تحقیقات کے بھی لگ جائیں گے تو میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالی 88ء کے وسط تک جماعت خدا کے فضل سے یہ کہہ سکے گی کہ اب ہم جہاں تک انسانی کوششیں ہو سکتی تھیں، امت واحدہ بن چکے ہیں اور اس حیثیت سے اگلی صدی میں ہم داخل ہورہے ہیں کہ تمام دنیا کو محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے ایک امت کے طور پر اکٹھا کرنے کی کوشش کریں گے۔یہ آپ کریں گے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خدا کا یہ وعدہ آپ کے حق میں ضرور پورا ہوگا۔واولئک هم المفلحون، جو اکٹھے ہو کر ایک امت بن کر خدا کی راہ میں نیکیوں کی طرف بلاتے ہیں اور بدیوں سے باز رکھتے ہیں، خدا فرماتا ہے: واولئک هم المفلحون ، یقینا یہی لوگ ہیں، جو کامیاب ہوں گئے“۔( مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 501485) 622