تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 616 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 616

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 جولائی 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم اس مضمون پہ پہلے بھی میں کئی دفعہ توجہ دلا چکا ہوں۔لیکن یہ مضمون اتنا اہم ہے کہ بار بار آپ کے سامنے لایا جانا چاہئے۔میں نے دیکھا ہے، جب کسی مضمون پر خطبہ دیا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے چونکہ جماعت متقیوں کی جماعت ہے، اسی لئے میں نے کہا کہ جماعت سے وابستہ ہوں گے تو آپ پر جماعت کا لیبل (Lable) لگ جائے گا ، مضمون ہے، جو اس آیت میں بیان ہوا ہے۔چونکہ جماعت متقیوں کی جماعت ہے، اس لئے بڑی تیزی کے ساتھ اصلاح کی طرف مائل ہوتی ہے۔حیرت انگیز طور پر دل و جان کے ساتھ پوری محنت اور توجہ کے ساتھ کوشش کرتی ہے کہ ہر بات جو خلیفہ کے منہ سے نکلے، اسے پورا کرے۔یہ جو غیر معمولی خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے اندر اخلاص اور ایمان کو پیدا فر مایا اور پھر اس اعلیٰ درجے تک پہنچا دیا، یہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اعجاز۔یہ پیشگوئی پوری ہوئی ہے، جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اگر ثریا پہ بھی ایمان چلا گیا تو ان میں سے ایک شخص ہو گا ، ایک عظیم انسان ہوگا، جو اسے واپس لے آئے گا۔( بخاری کتاب تفسیر القران حدیث نمبر : 4518) پس یہ جو عظیم الشان ایمان کا مظاہرہ آپ دیکھ رہے ہیں جماعت میں اور اخلاص کا اور محبت کا اور اطاعت کا اور ادب کا، یہ سب وہی در اصل حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کو عملاً پورا ہوتے دیکھنا ہے۔بہر حال میرا یہ تجربہ ہے کہ جب بھی توجہ دلائی جائے، پھر جماعت فوراً توجہ کرتی ہے۔لیکن انسان کمزور ہے اور یہی توقع بھی رکھی جاتی ہے کہ بعض دفعہ، کچھ عرصے کے بعد پھر بعض لوگ ان مقامات سے گرنے لگتے ہیں، جہاں تک وہ پہلے ترقی کر کے پہنچتے ہیں۔اور بار بار بعض لوگوں کو توجہ دلانی پڑتی ہے۔کچھ کمزور ہیں، کچھ دنیا میں پڑ کے غافل ہو جاتے ہیں، بعض جگہ نئے جھگڑے پیدا ہوتے ہیں، نئے قسم کے جذبات سے مغلوب ہو کر لوگ اپنے آپے میں نہیں رہتے اور پھر اختلافات کا بیج بو دیتے ہیں۔تو یہ وہ اہم مضمون ہے، جس کی طرف بار بار وقتا فوقنا توجہ دلائی جانی چاہئے۔خصوصیت سے نئے آنے والے دور سے پہلے تو ہمیں بالا رادہ غیر معمولی کوشش کر کے جہاں بھی ہم نے اپنے اتحاد کوکھویا ہے، اپنے کھوئے ہوئے اتحاد کو واپس لینا چاہئے۔بالعموم یہ دیکھا گیا ہے کہ اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والے بعض افراد ہوتے ہیں۔ان کے مزاج میں بعض دفعہ حتی پائی جاتی ہے، بعض دفعہ خود غرضی پائی جاتی ہے، بعض دفعہ دینی سطح اتنی نیچے ہوتی ہے کہ وہ 616