تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 615 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 615

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک وو اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جولائی 1987ء امراء کو جماعت میں وحدت پیدا کرنے کی ہدایت خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جولائی 1987ء۔اس لئے نظام جماعت کے ساتھ وابستہ رہنا اور ادب اور اطاعت کے ساتھ وابستہ رہنا بہت ہی اہم ہے۔اور ایک اور پہلو سے بھی اہم ہے کہ وہ لوگ جو حبل اللہ کو چھوڑ نا شروع کر دیتے ہیں اور جماعت میں رہتے ہوئے بظاہر ایسے حرکتیں شروع کر دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں نظام جماعت کا رعب کم ہو جاتا ہے، اس کی وقعت کم ہونے لگ جاتی ہے، لوگ اسے تخفیف سے دیکھنے لگ جاتے ہیں، وہ صرف اپنی ہلاکت کا موجب نہیں بنتے بلکہ ارد گرد اپنے ماحول میں دوسروں کی ہلاکت کا بھی موجب بن جاتے ہیں۔اور بالعموم ایسی جماعتوں میں پھر افتراق کا رجحان شروع ہو جاتا ہے، پارٹی بازی شروع ہو جاتی ہے اور ایسی جماعت برکتوں سے محروم رہ جاتی ہے۔دو میرا عمومی تجربہ یہ ہے کہ جن جماعتوں میں وحدت ہے، وہاں برکت ہے، وہاں ان کی باتوں میں اثر ہے، وہ اپنے ماحول کی اصلاح کے اہل ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے وحدت کے نتیجے میں بے شمار برکتیں ان کو نصیب ہوتی ہیں۔ان کی دعوت الی اللہ بھی قبول کی جاتی ہے۔لیکن جہاں جماعتوں میں اختلاف ہے، وہاں کوئی بھی برکت باقی نہیں رہتی۔نحوست پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے بلکہ بعض اوقات ایسے دور میں جبکہ باقی جماعتوں کے لئے ابتلاء کا دور ہوتا ہے اور بڑا ہی عظیم الشان ابتلاء کا دور ہوتا ہے، ان جماعتوں سے سلوک میں کچھ سزا کا رنگ بھی آجاتا ہے۔وہ ان کی اپنی ناچاقی کی نحوستیں ہیں، جو اس ابتلاء کے دور میں خدا کی سزا کو کھینچنے لگ جاتی ہیں۔چنانچہ آپ اگر آفاقی نظر سے جائزہ لیں حالات کا تو آپ کو معلوم ہوگا کہ جہاں خدا تعالیٰ نے اتحاد عطا فرمایا ہے جماعت کو اور جہاں حبل اللہ کو جماعت نے مضبوطی سے پکڑا ہوا ہے، وہاں اللہ تعالیٰ غیر معمولی حفاظت کے سامان فرماتا ہے۔اور وہاں ان لوگوں سے کچھ اور سلوک ہورہا ہوتا ہے خدا کا۔ان جماعتوں کی نسبت جو ہیں تو محدود چند لیکن اس پہلو سے بڑے نمایاں ہیں کہ سفید کپڑے پر داغ کی طرح ہیں اور انہوں نے وحدت کو چھوڑ دیا ہے۔615