تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 614
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 جولائی 1987ء شکر تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم ایسی مائیں تھیں، جنہوں نے یہ عمل ہمارے لئے تحفہ بھیجے۔ایسے باپ تھے ، جنہوں نے اس طرح دعاؤں کے ساتھ اور گریہ وزاری کے ساتھ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کا خیال رکھا تھا۔اپنے جگر گوشے ہماری ہی بھلائی کے لئے پیش کر دیتے تھے۔یہ جب آپ کریں گے تو اللہ تعالیٰ آپ سے وعدہ کرتا ہے کہ آپ کو ان نیکیوں کے برابر اجر نہیں بلکہ دوہرا تہرا ہمیشہ بڑھتے رہنے والا اجر عطا ہوگا۔اور آپ کی نیکیاں Skyscrapers بنی شروع ہو جائیں گی۔بالا خانے عطا ہوں گے۔اس لئے کہ اگر پہلی نسل بھی نیکی یہ قائم ہو جائے تو ایک منزلہ نیکی کی بجائے دو منزلہ نیکی بن گئی۔اور اگر نسلاً بعد نسل اسی طرح ان کی اولاد اور پھر ان کی اولا د اور پھر ان کی اولا دنیکیوں پر قائم ہوتی چلی جائے تو آپ کو تو Skyscrapers ہی اس شان کے عطا ہوں گے کہ دنیا نے کبھی اس شان کے Skyscrapers نہیں دیکھے۔امریکہ کے بنائے ہوئے Skyscrapers تو کوئی چودہ سوفٹ پہ جا کہ ختم ہو جاتا ہے، کوئی پندرہ سوفٹ پہ جا کے ختم ہو جاتا ہے لیکن یہ جو بالا خانے ہیں، یہ زمین سے اٹھتے ہیں اور آسمان سے باتیں کرتے ہیں، ان کی بلندیاں آسمان کے کنگروں کو چھوتی ہیں۔اتنے عظیم الشان اجر ہیں اس نیکی کے، جو اس آیت میں بیان کئے گئے ہیں کہ میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ اگر وہ اس کے پیچھے متبع کریں اور اس کی روح کو قائم کرتے ہوئے پورے انہماک اور پورے خلوص کے ساتھ یہ کوشش کریں کہ ان کی قربانیاں قبولیت کا درجہ پا جائیں تو پھر اجر اتنا ہے کہ اس کی کوئی انتہاء نہیں۔ایسی رفعتیں آپ کے لئے مقدر ہیں خدا کی طرف سے کہ کسی انسان کا تصور بھی ان کو نہیں پہنچ سکتا۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو، آمین۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 6 صفحہ 463t449) 614