تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 51 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 51

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد مف خلاصہ خطاب فرموده 19 مئی 1985ء ہر حال میں خدمت سلسلہ کی جاسکتی ہے خطاب فرمودہ 19 مئی 1985ء ناظم اعلیٰ مجلس انصاراللہ یوکے کی الوداعی تقریب کے موقع پر فرمودہ خطاب کا خلاصہ حسب ذیل ہے۔حضور نے فرمایا کہ الوداع ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ اب کام ختم ہو گیا۔بلکہ ہر حال میں خدمت سلسلہ کی جاسکتی ہے اور دوبارہ اسی خدمت پر انسان مامور ہوسکتا ہے۔نیز فرمایا کہ پہلے عہدیدار کام کو ایک سطح تک پہنچاتے ہیں اور پھر بعد میں آنے والے اپنے فرض منصبی کے طور پر اس سطح کو آگے بڑھاتے ہیں اور ایک بلند مقام تک لے جاتے ہیں اور اس طرح ہر کام ہمیشہ ترقی کی جانب رواں دواں رہتا ہے۔حضور نے مکرم ہنگوی صاحب کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے آپ کی خدمات کو سراہا اور دعا کرائی۔مطبوعه ضمیمہ ماہنامہ مصباح جولائی 1985ء) 51