تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 575 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 575

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتم پیغام فرمودہ 25 مئی 1987ء غلبہ پا جاتی ہیں۔آپ تو باشعور اور زندہ قوموں کی صف اول میں ہیں۔اپنے شایان شان طریق اختیار کریں اور اپنے نو جوانوں ہی کی نہیں بلکہ بڑوں کی تربیت کی طرف بھی مسلسل توجہ دیں۔ابھی بڑے خلا باقی ہیں۔جب بھی نماز کی طرف توجہ دلائی جائے تو کچھ دیر کے لئے معیار بڑھ جاتا ہے۔اگر مسلسل نصیحت کرتے رہیں گے تو انشاء اللہ استقلال پیدا ہو جائے گا۔پس عبادتوں کے معیار بلند کریں اور اسے ہمیشہ بلند رکھنے کے لئے کوشش کرتے رہیں۔جماعت میں ایک بڑی تعداد ایسے نوجوانوں کی ہے، جن سے کوئی خدمت نہیں لی جا رہی۔Waste Land کی طرح یہ نوجوان جماعتی خدمات سے محرومی کے نتیجہ میں فائدہ کی بجائے نقصان کا موجب بن رہے ہیں۔پس ایسے پروگرام بنا ئیں کہ زیادہ سے زیادہ افراد جماعت کو کسی نہ کسی رنگ میں خدمت کی سعادت ملتی رہے۔یہ تربیت کا ایک نہایت مفید ذریعہ ہے۔امریکہ کی جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے کئی پہلوؤں سے بہت ترقی کرنے والی ہے۔پاکستانی اور غیر پاکستانی ہر امریکن احمدی میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے نئی زندگی کے آثار نظر آرہے ہیں۔لیکن ابھی بہت Potential باقی ہے، اس سے استفادہ کر کے اپنی طاقت بڑھائیں۔جماعت احمد یہ امریکہ میں جہاں بہت سی خوبیاں ہیں، وہاں ایک نہایت قابل افسوس کمزوری بھی ہے کہ یہ جماعت اکثر دیگر ممالک کے مقابل پر تبلیغ کے معاملہ میں پیچھے ہے۔سو اس وقت دنیا میں جہاں سب سے زیادہ تبلیغ کی ضرورت ہے، وہاں سب سے زیادہ ستی پائی جاتی ہے۔وسیع پیمانے پرلٹر پچر کی اشاعت یا مبلغین کا دوسروں تک کتابیں پہنچادینا ، ہرگز کافی نہیں۔میں بار بار توجہ دلا چکا ہوں کہ دعوت الی اللہ کا کام فی الحقیقت انفرادی ہے۔جب تک احباب جماعت زیادہ سے زیادہ اس میں دلچسپی لے کر اپنے گردو پیش کے ماحول کو اسلام میں داخل نہ کرنا شروع کریں، اس وقت تک بات نہیں بنے گی۔اللہ آپ کو ہدایت دے اور آپ کی استطاعت بڑھائے۔ان سب امور کی طرف توجہ کریں اور دعا اور تعلق باللہ پر زور دیں کہ سارے کام اسی سے بنتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔والسلام خاکسار (مرزا طاہر احمد ) خليفة المسيح الرابع ( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 123اکتوبر 1987ء ، بشکریہ ماہنامہ النور امریکہ جولائی 1987ء) 575