تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 571 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 571

تحریک جدید - ایک الہی تحریک یہ عید، تمہاری عید ہے عید الفطر کا پیغام جماعت احمدیہ پاکستان کے نام عید الفطر کا پیغام جماعت احمدیہ پاکستان کے نام الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم پیارے برادرم مکرم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مہربانی فرما کر جملہ جماعتوں تک میرا یہ عید کا پیغام پہنچادیں، اللہ کی وحدانیت کے اقرار اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی تصدیق کے جرم میں دردناک مظالم کی چکی میں پیسے جانے والے احمدی بھائیوں، بہنوں اور بچوں کے محبت بھر اسلام اور عید مبارک۔ان کو بھی جو راہ مولیٰ میں شہید ہوئے اور عند اللہ زندہ ہیں اور ان کو بھی جو ان کی پیار بھری یادیں لئے جی رہے ہیں۔ان کو بھی جو راہ مولیٰ پر قدم مارنے کے جرم میں پابند سلاسل ہیں اور ان کو بھی جو بظاہر آزاد ہیں لیکن آزادی کے عزیز ترین بنیادی حقوق سے محروم کر دیئے گئے ہیں۔ان کو بھی جو جور و ستم کا براہ راست نشانہ بنے اور ان کو بھی جن کی زندگی اپنے مظلوم بھائیوں کی یاد میں ایک درد پیہم بن گئی ہے۔ان کو بھی میرا محبت بھر اسلام اور عید مبارک کا تحفہ پہنچے، من قضى نحبہ یعنی جنہوں نے اپنے خدا سے باندھے ہوئے پیمان وفا کو سچا ثابت کر دکھایا ہے اور ان کو بھی جو من ينتظر یعنی وہ جوا بھی انتظار میں ہیں۔اے مہجور داور صبر و رضا کے مجسمو ! اے ثبات قدم دکھانے والو!! جو وفا کے پیکر ہو، یہ عید تمہاری عید ہے۔ہر آن تمہیں فرشتوں کی حفاظت کا پہرہ میسر ہو، ہر لحہ اور ہر قدم رحمت باری کا سایہ تمہارے سروں پر چھایہ رہے۔آسمان سے اللہ کی رضا کا مائدہ لامتناہی انعام لے کر تم پر نازل ہو ، جو تمہارے لئے بھی عید ہو اور آخرین کے لئے بھی۔یقین رکھو کہ یہ زخم تمہارے سینوں کے بن جائیں گے رشک چمن اک دن ہے قادر مطلق یار میرا تم میرے یار کو آنے رو 571