تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 569
تحریک جدید - ایک الہی تحریک عید الفطر کا پیغام جماعت احمد یہ عالمگیر کے نام وہ ہمیشہ رہنے والی عید ہمیں جلد نصیب ہو، جو فتح اسلام کی عید ہے عیدالفطر کا پیغام جماعت احمد یہ عالمگیر کے نام الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم پیارے احمدی بھائیو ، بہنو اور بچو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اللہ تعالیٰ آپ سب کو یہ عید سعید ہر لحاظ سے مبارک کرے اور اس مقدس دن کے ساتھ خدا تعالیٰ کے نزدیک جو بھی خوشیاں وابستہ ہیں، وہ سب آپ کو نصیب ہوں۔دنیاوی لحاظ سے بھی آپ پھلیں اور پھولیں اور دینی لحاظ سے بھی آپ پھولیں اور پھلیں۔اور اسلام کا نور سب دنیا میں پھیلائیں تا کہ وہ ہمیشہ رہنے والی عید ہمیں جلد نصیب ہو، جو فتح اسلام کی عید ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اس عید کے موقع پر جو پیغام میں نے احباب جماعت پاکستان اور بنگلہ دیش کو بھجوایا ہے، وہ آپ کو بھی بھجوا رہا ہوں۔اس پیغام عید میں آپ بھی شریک ہیں۔والسلام خاکسار (مرزا طاہر احمد ) خليفة المسيح الرابع ة 25 مئی 1987 ء لندن ( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 19 جون 1987 ، وضمیہ ماہنامہ انصار الله تمبر 1987ء) 569