تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 559 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 559

تحریک جدید- ایک الہی تحریک اقتباس از خطبه جمعه فرموده 103 اپریل 1987ء رکھیں۔تو اللہ تعالیٰ نے پیشتر اس کے کہ حضرت ذکریا کہتے کہ اے خدا ! میں اس کا کیا نام رکھوں؟ یا سوچتے کہ میں کیا نام رکھوں؟ خوشخبری کے ساتھ ہی فرمایا:۔سے پیار تھا۔اسْمُهُ يَحْيى (مریم :08) ہم رکھ رہے ہیں نام، یہ پیار حضرت زکریا علیہ السلام سے تھا اور حضرت ذکریا علیہ السلام کی دعا پس اس رنگ میں آپ اگلی صدی میں جو خدا کے حضور تھنے بھیجنے والے ہیں یا بھیج رہے ہیں، مسلسل احمدی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بے شمار چندے دے رہے ہیں مالی قربانیاں کر رہے ہیں، وقت کی قربانیاں کر رہے ہیں، واقفین زندگی ہیں، تو ایک تحفہ جو مستقبل کا تحفہ ہے، وہ باقی رہ گیا تھا۔مجھے خدا نے یہ توجہ دلائی کہ میں آپ کو بتادوں کہ آئندہ دو سال کے اندر یہ عہد کر لیں کہ جس کو بھی جو او لا د نصیب ہو گی ، وہ خدا کے حضور پیش کر دے گا۔اور اگر آج کچھ مائیں حاملہ ہیں تو وہ بھی اس تحریک میں اگر پہلے شامل نہیں ہو سکی تھیں تو اب ہو جائیں۔وہ بھی یہ عہد کر لیں لیکن ماں باپ کو مل کر کرنا ہوگا۔دونوں کو اکٹھے فیصلہ کرنا چاہئے۔تا کہ اس سلسلے میں پھر پچھیتی بھی پیدا ہو، اولاد کی تربیت میں۔اور بچپن سے ان کی اعلیٰ تربیت کرنا شروع کر دیں۔اور اعلیٰ تربیت کے ساتھ ان کو بچپن سے ہی اس بات پر آمادہ کرنا شروع کریں کہ تم ایک عظیم مقصد کے لئے عظیم الشان وقت میں پیدا ہوئے ہو۔جبکہ غلبہ اسلام کی ایک صدی غلبہ اسلام کی دوسری صدی سے مل رہی تھی۔اس جوڑ پر تمہاری پیدائش ہوئی ہے اور اس نیت اور دعا کے ساتھ ہم نے تجھ کو مانگا تھا خدا سے کہ اے خدا! تو آئندہ نسلوں کی تربیت کے لئے اس کے عظیم الشان مجاہد بن جاؤ۔اگر اس طرح دعائیں کرتے ہوئے لوگ اپنے آئندہ بچوں کو وقف کریں گئے تو مجھے یقین ہے کہ بہت ہی حسین اور بہت پیاری ایک نسل تمہاری آنکھوں کے سامنے دیکھتے دیکھتے اپنے آپ کو خدا کی راہ میں قربان کرنے لئے تیار ہوگی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 243 250) 559