تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 547 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 547

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد مصف پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد به سیرالیون روحانی جہاد میں مبلغین کے شانہ بشانہ کام کریں پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سیرالیون منعقدہ 13 تا15 فروری 1987ء میرے پیارے عزیزو! الله الرحمان الرحيم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ جماعت احمدیہ سیرالیون 13,14,15 فروری 1987ء کو اپنا جلسہ سالانہ منعقد کر رہی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو ہر جہت سے کامیاب اور بابرکت فرمائے۔اور آپ سب کو ان عاجزانہ دعاؤں کا وارث بنائے، جو حضرت مسیح موعود نے ان مبارک اجتماعات میں شامل ہونے والوں کے لئے کی ہیں۔اور آپ سب اللہ کے فضلوں سے اپنی جھولیاں بھرتے ہوئے واپس لوٹیں۔سیرالیون کی جماعت پچھلے چند سالوں میں تبلیغی میدان میں بہت مستعد تھی لیکن گزشتہ سال صف اول سے ذرا پیچھے جاپڑی ہے۔میں ساری جماعت کو تلقین کرتا ہوں کہ روحانی جہاد میں مبلغین کے شانہ بشانہ کام کریں۔اور دعوت الی اللہ کے میدان میں نہ صرف خود ایک دوسرے سے آگے بڑھیں بلکہ اپنی قائدانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اولادوں کو بھی اس میدان جہاد میں آگے بڑھنے کے سلیقے سکھا دیں۔آپ کی اس نیکی کا پھل ہمیشہ آپ کو ملتا رہے گا۔اس جہان میں بھی ملے گا اور اس جہان میں بھی آپ ان ثمرات کے وارث ٹھریں گے۔اللہ تعالیٰ نے تعلیمی میدان میں بھی جماعت کو ملک کی خدمت کا موقع دیا ہے۔اپنے اعلی تعلیمی معیار کو قائم رکھیں۔اور جو بچے ہمارے سکولوں میں تعلیم پاویں، وہ ہر لحاظ سے مثالی طالب علم ثابت ہوں، جو دین کو سمجھنے والے ، قوم سے محبت رکھنے والے، ملک کے بچے خادم ہوں۔بنی نوع انسان کی جسمانی خدمت کے لئے بھی احمدی ڈاکٹر صاحبان اچھا کام کر رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ روحانی پیاس بھی بجھنی چاہیے۔اور اس طرف ابھی بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔547