تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 520
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 30 جنوری 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم چلا جاتا ہے۔ورنہ خالی چالا کی کام نہیں آتی ، خالی علم کام نہیں آتا۔اس لئے بات میں وزن پیدا کرنے کے لئے اندرونی تقویٰ کا معیار بلند کرنا ہو گا۔اور صرف یہ نہ سوچیں کہ فلاں میں نقص تھا، اس لئے بات نہیں سنی گئی۔یہ بھی غور کریں کہ کہیں کہنے والے میں تو نقص نہیں ہے۔یہی بات ایک اور شخص کہتا ہے تو اثر رکھتی ہے۔یہی بات ایک اور شخص کہہ رہا ہے تو اثر کھو دیتی ہے۔اس لئے بات کا قصور نہیں۔ہوسکتا ہے، سننے والے کا قصور ہو لیکن بعید نہیں کے سننے والے کا بھی قصور نہ ہو بلکہ سنانے والے کا قصور ہو۔اس لئے اپنا جائزہ پورا کرلیں اور دیکھ لیں کہ کیا کمی رہ گئی ہے بات میں، اس کے انداز میں یا سنت کے مطابق تھی بھی کہ نہیں آپ کی تبلیغ۔اور اس کو درست کریں، اس کے نوک پلک درست کریں، اسے خوبصورت بنائیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے دعوت الی اللہ کے ساتھ حسن قول کا ذکر فرمایا ہے اور پھر حسن عمل کا ذکر فرمایا ہے۔قول بھی حسین کریں اور وہ عمل، جو اس حسین قول کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ رکھتا ہے، جس کے بغیر قول حسین بنتا نہیں ، وہ حسین عمل بھی پیدا کریں۔اور پھر دعا کریں تا کہ آپ کی باتوں میں غیر معمولی برکت ہو، اللہ تعالیٰ کی طرف سے خاص اثر پیدا ہو۔اگر یہ شرائط آپ پوری کر دیں تو ناممکن ہے کہ آپ کی تبلیغ بے شمر رہ جائے ، اس سے کوئی نتیجہ پیدا نہ ہو، یہ نہیں ہوسکتا۔لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمُتِ اللهِ م میں ایک یہ بھی مضمون داخل ہے۔جس کام کو جس طرح حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے کامیابی کے ساتھ کر کے دکھا دیا، اگر آپ اسی کام کو اسی طرح کریں گے تو لازماً اس جیسے نتیجے نکلنے شروع ہو جائیں گے۔اس حقیقت میں بھی کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہو سکتی۔اس لئے ساری دنیا کے داعی الی اللہ اس مضمون کو پیش نظر رکھ کہ ایک نیا عہد باندھیں۔دو سال کا وقفہ بہت ہی تھوڑا وقفہ ہے۔داعی الی اللہ بننے کے لئے شروع میں کچھ محنت کرنی پڑتی ہے۔۔ایسے داعی الی اللہ ہیں اللہ کے فضل سے، جنہوں نے گزشتہ ایک دو سال میں پچاس سے زائد بیعتیں کرائی ہیں اور بڑی مخلص بیعتیں کرائی ہیں۔بڑی معنی رکھنے والی، وزن رکھنے والی بیعتیں کروائی ہیں۔نئی جگہوں پر احمدیت کے پودے لگائے ہیں۔مثلاً افتخار ایاز صاحب ہیں۔ایک جزیرہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بالکل نیا جزیرہ انہوں نے احمدیت اور اسلام کے لئے فتح کیا۔اور اس ایک جزیرے میں ہی پچاس سے زائد بیعتیں اب تک ہو چکی ہیں۔پھر ایک ساتھ کے جزیرے میں بھی ایک خاندان کو اللہ تعالیٰ نے ان کی کوششوں سے توفیق عطا فرمائی۔اور یہ کوئی جماعت کے باقاعدہ مبلغ تو ہیں نہیں ، اپنا کام کرتے 520