تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 513 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 513

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتم خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء خلارہ گئے ہیں، انشاء اللہ ہم بڑی محنت کر کے تلاش کریں گے ان کو اور کوشش کریں گے۔جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے، اب تک اللہ کے فضل سے سو سے زیادہ ممالک میں احمدی موجود ہیں۔بعض جگہ منظم نہیں بھی ہیں مگر ہو سکتے ہیں بڑی جلدی۔اس لئے انشاء اللہ تعالیٰ یہ بات پوری ہو جائے گی۔مثلاً اٹلی ہے۔اٹلی ان ممالک میں سے ہے، جس کا ذکر کوئی نہیں۔حالانکہ وہاں خدا کے فضل سے ایسے احمدی موجود ہیں، جو وہاں جاکر اٹلی کے باشندے بن گئے اور بعض اٹلی سے باہر احمدیت قبول کر کے احمدیت میں داخل ہوئے۔وہ خواہ ان ممالک میں بھی ہوں مگر اٹلی کے اندر بھی باہر سے جا کر انالین بننے والے موجود ہیں۔تو اٹلی کا وعدہ تو ہونا چاہئے تھا بہر حال تو یہ کچھ کوتاہی ہوئی ہے، اللہ تعالیٰ بہت مغفرت فرمائے ان کی ، ہم سب کی جن سے کوتاہی ہوئی۔تو تیزی کے ساتھ مال کے شعبے کوملحوظ رکھنا چاہئے۔اب کہ جائزہ لے کر نہ صرف یہ سوچیں کہ ایک بھی ملک ایسا نہ رہے، جس سے وعدے کے لئے وہ انتظام کرنے کی کوشش نہ کریں۔بلکہ کس طرح کرنا ہے، یہ بھی سوچ کر بعض ممالک کے سپرد کریں۔بہت سے ممالک ہیں، جن کے سپر د دوسرے ممالک میں تبلیغ ہے اور اس طرح ساری دنیا کے حصے بانٹے ہوئے ہیں۔تو تحریک جدید کے شعبہ کا کام یہ ہے کہ وہ صرف یہ خط نہ لکھ دے کہ جی آپ نے کرنا ہے بلکہ بتائے کہ کس طرح کرنا ہے اور ان کی مدد کرے۔مثلاً شمالی افریقہ میں چند ممالک ہیں، جہاں پہلے احمدیت کا با قاعدہ پودا نہیں لگا تھا، اب لگ چکا ہے۔اس لئے مال کے شعبہ کو تبشیر سے رابطہ کرنا پڑے گا۔پوچھنا پڑے گا کہ بتائیے ، وہ کون لوگ ہیں کہ جو نئے احمدی ہوئے ہیں؟ کیا ان کے پتے ہیں؟ کس طرح ان سے بات کرنی ہے؟ اور اگر ذراسی بھی محنت کریں تو انشاء اللہ تعالیٰ ان کو کھلا کھلا رستہ دکھائی دینے لگ جائے گا کہ کس طرح ان ممالک کو شامل کرنا ہے۔تو واقعاتی طور پر کام کو آگے بڑھا ئیں صرف فرضی طور پر نہ بڑھائیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہو اور ہمیں توفیق دے کہ جماعت احمدیہ کے پہلے سو سال کا جو جشن ہم نے منانا ہے، وہ اس کی رضا کے مطابق منانے والے ہوں۔اس جشن سے پہلے ہم اپنے وعدوں کو پورا کرنے والے ہوں۔اور خدا تعالیٰ کی اس شان کی گواہی دینے والے ہوں کہ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ اے خدا! جس طرح تو اپنے وعدوں کے خلاف نہیں کرتا ، ان کو لازما پورا کرتا ہے۔ہم تیرے ادنی اور غلام بندے بھی تجھ سے یہ فن سیکھتے ہیں اور تیری شان کو دنیا میں ظاہر کرنے والے ہیں کہ ہم بھی تیری طرف منسوب ہو کر جو وعدے کرتے ہیں، ان کو لازماً پورا کرتے ہیں۔اللہ ہمیں اس کی تو فیق عطا فرمائے۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 6 صفحہ 47 تا 64) 513