تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 503
تحریک جدید - ایک الہی تحریک 5633 ہ وو خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء اور عظیم الشان نمونے کا کردار تھا۔تو جس کا بندوں سے یہ معاملہ ہو، خدا سے لین دین کے معاملے میں آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس کا کیا حال ہوگا۔اور مجھے پتہ تھا کہی فکر تھی ، ان کو جولاحق تھی۔چنانچہ اس رات اللہ تعالی نے مجھے یہ خوشخبری دکھائی۔گویا ایک خط ہے، جو میں پڑھ رہا ہوں۔اس میں ایک فقرہ ہے عربی میں۔جس کا مفہوم یہ تھا کہ اللہ اسے زندہ کرے گا یا خدا کی طرف سے ہم اسے زندہ کریں گے اور مہیا کریں گے۔اب یہ عجیب بات ہے کہ خواب میں بھی میرے ذہن میں یہ بات واضح ہے کہ حی“ کا لفظ جو زندگی سے تعلق رکھتا ہے، وہ ” ح حلوے والی، جس کو کہتے ہیں، اس ”ح سے ہے۔اور جو مہیا کرنا، وہ شععہ والی ہے۔لیکن خواب میں جب میں وہ خط کی عبارت پڑھتا ہوں گویا خدا کا خط ہے اور اس میں ایک خوشخبری دی گئی ہے، وہ پڑھ رہا ہوں بڑی بھی جس کو ہم اردو میں کہتے ہیں اور ترجمہ اس کا ساتھ یہ بھی کر رہا ہوں کہ ہم اسے زندگی بخشیں گے اور مہیا کریں گے۔تو بعد میں جب میں نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ حی" کے معنی بہت وسیع ہیں۔جیسے میں نے گزشتہ درس کے دوران بیان کیا تھا، اس میں مہیا کرنے کے معنی بھی پائے جاتے ہیں، وسعت عطا کرنے کے معنی بھی پائے جاتے ہیں۔بہر حال حی" کے لفظ میں خدا تعالیٰ نے مجھے خوشخبری دی کہ اللہ تعالیٰ ان کو بچا بھی لے گا، اس خطرناک حالت سے اور وہ جو فکر لگی ہوئی ہے کہ ان کا وعدہ پورا نہ ہو، وہ بھی دور فرما دے گا۔چنانچہ میں نے فون کے ذریعے اطلاع کروائی لاہور کہ فکر نہ کریں، مجھے اللہ تعالیٰ نے تو خوشخبری دی ہے۔انشاء اللہ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے بچ جائیں گے۔چنانچہ بچ گئے اور یہاں آ کر خدا تعالیٰ نے مجھے توفیق بخشی کہ اس معاملے کی پیروی کروں اور جسے تمام واقف کار لوگ کالیہ کھوئی ہوئی رقم قرار دے چکے تھے کہ واپس آہی نہیں سکتی۔وکلاء بھی اور مالی امور کے واقف لوگ کے کوئی دباؤ نہیں ہے، اس شخص پر ہمارا۔سب کچھ اپنے ہاتھ سے چوہدری صاحب لکھ کر اس کے سپر داس طرح کر بیٹھے ہیں کہ کوئی دنیا کی قانونی طاقت اس سے اب نکلو انہیں سکتی۔مگر اللہ تعالٰی کی طرف سے چونکہ یہ خوشخبری تھی، میں نے کہا نہیں کوشش کرتے رہو۔گزشتہ ایک موقع پر میں نے بتایا کہ مجھے یا د یہ تھا کہ چوہدری صاحب کا وعدہ جو باقی ہے، دولاکھ اسی ہزار ہے۔اور یہی میرے ذہن میں تھا اور میں نے جماعت کو خوشخبری دی کہ الحمد للہ کہ اس فرم نے جو مکان ہمیں دیا، اس کے بدلے میں وہ دو لاکھ کا تھا۔اس وقت تک وہ مکان نہیں بکا، جب تک دولاکھ ، اسی ہزار کا نہ ہو گیا۔بعد میں مجھے پتہ چلا دولاکھے ، اسی کا وعدہ نہیں تھا، دولاکھ ، ساٹھ ہزار کا تھا۔میں تو جماعت کو بتا چکا تھا کہ اس میں اعجازی نشان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بعینہ اتنی رقم مہیا فرمائی ، جتنی ضرورت تھی۔اس وقت مجھے تعجب ہوا کہ یہ پھر ہیں کا فرق کیوں پڑا ؟۔503