تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 501 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 501

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم خطبه جمعه فرمودہ 23 جنوری 1987ء پھر بیرون پاکستان۔پاکستان کی طرف سے کل وعدہ پانچ کروڑ ، چار لاکھ ، اناسی ہزار، آٹھ سو ستر روپے کا تھا۔اس میں سے اب تک گزشتہ بارہ سال میں کل چودہ سال کے اوپر یہ وعدہ پھیلا ہوا تھا۔چودہ سال کے اندر یہ وعدہ کیا جانا تھا یعنی وعدے کو پورا کرنا تھا۔اس تدریجی نسبت کے ساتھ وعدوں کی ادائیگی ہوتی تو بہت معمولی رقم باقی رہ جاتی۔مگر اب تک دو کروڑ ، چوراسی لاکھ، انتیس ہزار، آٹھ سو چھیاسی کی رقم پاکستان سے موصول ہوئی ہے۔گویا کہ وعدہ 56۔32 فیصد وصول ہوا اور سال صرف دو باقی ہیں۔بلکہ واقعہ اگر دیکھا جائے تو سال دو نہیں بلکہ ایک باقی ہے۔کیونکہ اس سال اگر وعدہ پوری طرح نہ ملے تو اگلے سال پھر تاخیر ہو چکی ہوگی۔اور جس سال جشن منایا جارہا ہو گا، اس سال یہ تو نہیں کیا جاسکتا کہ ساتھ اخراجات ہورہے ہوں ، ساتھ فکر کی جارہی ہو کہ فلاں نے وعدہ پورا کیا یا نہیں کیا۔اس سے پہلے پہلے کلیہ وعدے موصول ہو جانے چاہئیں۔اس سال کو اگر ہم مطمح نظر بنائیں کہ اس سال کے آخر تک اپنا وعدہ پورا کریں گے تو کچھ جیسا کہ عموماً دستور ہے، کچھ حصہ جماعت کا مجبوراً پیچھے بھی رہ جائے گا اور وہ ہوسکتا ہے، اگلے سال کے شروع کے چند مہینوں میں اپنا وعدوں کے ایفاء سے فارغ ہو جائے۔لیکن اگر اگلے سال کو بنایا گیا مطمح نظر کہ اگلے سال وعدے پورے کئے جائیں تو پھر مجھے خطرہ ہے کہ بہت ہی زیادہ تاخیر ہو جائے گی۔جہاں تک بیرون پاکستان کا تعلق ہے، وعدہ 37,114,585 ڈالرز کا تھا۔یعنی جو بھی رقم بنی مختلف وقتوں میں مختلف جگہوں میں ان کو ہم نے ایک کرنسی میں اکٹھا کر کے آپ کے سامنے رکھا ہے تا کہ آسانی ہو جائے۔ورنہ پھر بکھرے ہوئے وعدوں کو جو مختلف Currencies میں ہوں، ان کو ایک جگہ جمع کیا ہی نہیں جاسکتا۔تو اگر ہم فرض کریں کہ سب وعدے ڈالرز میں تھے تو 37,14,585 کا وعدہ تھا۔اس میں سے اب تک وصولی 19,23,199 کی ہے۔یعنی پاکستان کے مقابل پر یہ کم ہے۔51۔77 فیصد وصولی ہے۔اس وصولی میں میرا خیال ہے کہ ایک رقم داخل نہیں کی گئی ، اگر وہ داخل کر لی جائے تو یہ وصولی بھی کم و بیش پاکستان کی وصولی کے برابر ہو جاتی ہے۔یعنی نسبت کے لحاظ سے۔اور اب ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کون پیچھے رہ گیا اور کون آگے بڑھ گیا ؟ جہاں تک جماعت برطانیہ کا تعلق ہے، خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت برطانیہ سب دنیا کی جماعتوں میں نسبتی یا تناسب کی قربانی کے لحاظ سے آگے ہے۔یعنی کل وعدہ 37,14,585 میں سے دس لاکھ کا وعدہ صرف جماعت برطانیہ کا تھا۔دس لاکھ پاؤنڈ کا جس کا مطلب یہ ہے کہ ڈالر کے لحاظ سے وہ نسبت ایک اور تین کی تقریبا بن جائے گی۔یعنی بیرون پاکستان ساری دنیا نے جو مالی قربانی پیش کی صد 501