تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 500 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 500

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد مفتم عرفان کے ساتھ یہ بات عرض کرتے رہیں کہ ہم حقیقت میں کچھ بھی نہیں اور سب کچھ تجھے دینا ہو گا۔ہر توفیق تجھ سے ہم نے لینی ہے۔إيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحہ: 05) کے مفہوم کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ دعا کریں، جو ایک معراج کی دعا ہے۔اور اس دعا کو لازمہ بنا لیں۔جو گزشتہ ہم سے کوتاہیاں ہوتی رہی ہیں اور جو آئندہ ہوسکتی ہیں، ان سب کے لئے استغفار کی بھی ساتھ ضرورت ہے۔اس پہلو سے ہم جب مختلف جہتوں میں جائزہ لیتے ہیں تو بہت ہی وسیع کام ہے، جس کی یاد دہانی کی جماعت کو ضرورت پڑتی ہے اور ایک خطبہ میں وہ ساری یاد دہانی نہیں ہو سکتی۔آج کے لئے میں نے ایک دو باتیں چنی ہیں۔جس میں سے اول بات اس وعدے کی یاد دہانی ہے، جو آپ نے سوسالہ جلسہ سالانہ یا سو سالہ جشن منانے کے لئے حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی وساطت اپنے مولا کے حضور پیش کیا تھا۔بظاہر تو آپ خلفاء کے سامنے وعدے کرتے ہیں مگر حقیقت میں تو اللہ سے وعدہ ہے۔خلیفہ کی ذات تو اس وعدے کے درمیان میں محض ایک وسیلے کا رنگ رکھتی ہے۔جہاں مرکزی نقطہ اختیار کر جاتے ہیں، جماعت کے وعدے اور ایک اجتماعیت کی شکل میں پھر خدا کے حضور پیش ہوتے ہیں۔ورنہ ہر وعدہ ہما را خواہ چھوٹا ہو خواہ بڑا ہو، براہ راست اللہ کے حضور پیش ہو رہا ہوتا ہے۔اس پہلو سے اس وعدے کی یاد دہانی کروانے کی ضرورت پیش آئی ہے۔کیونکہ جیسا کہ میں مختصر بیان کروں گا، جو کام شروع کئے جاچکے ہیں، بہت ہی وسیع کام ہیں اور اب تک ان کے اوپر جو خرچ ہو چکا ہے، اس کے بعد مزید اخراجات کی ضرورت ہے۔وہ اس سے بہت زیادہ ہے۔اور جب سال جوبلی منانے کا آئے گا، انشاء اللہ تعالیٰ تو ساری دنیا میں کم سے کم ایک سو ممالک میں جماعت ایک عظیم الشان عالمگیر جشن منا رہی ہو گی۔اس جشن کے لئے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس سال میں کتنے اخراجات کی ضرورت ہوگی۔اور جس رنگ میں ہم نے وہ، اسلامی رنگ میں اس جشن کو منانا ہے، اس کے لئے بہت سی تیاریاں ابھی سے شروع ہیں، جن پر اخراجات اٹھ رہے ہیں اور بڑی تیزی کے ساتھ وہ مطالبے زیادہ ہونے والے ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ آپ کو اب صد سالہ جو بلی کی طرف خصوصی توجہ دینے کی طرف یاد دہانی کروائی جائے۔جہاں تک بیرون پاکستان کے وعدہ جات کا تعلق ہے۔لیکن اس سے پہلے میں پاکستان کے وعدوں کا ذکر کروں، عام طور پر ہمیشہ سے یہی ترتیب چلی آئی ہے۔پہلے پاکستان کے وعدوں کا ذکر ہوتا ہے، 500