تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 495
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 جنوری 1987ء انقلاب تو بڑا آنے والا ہے اور خدا تعالیٰ نے آپ کو اس لئے چنا ہے۔مگر انقلاب تب آئے گا ، جب آپ کا وقت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائے گا۔قدم بہ قدم اس آقا کے وقت کے پیچھے آپ کا وقت غلاموں کی طرح پیروی کرے گا۔تب یہ انقلاب ضرور آئے گا دنیا میں۔اتنا بھر پور پھل ملے گا پھر آپ کو کہ واقعہ جس طرح کہتے ہیں، سنبھالا نہیں جاتا، اس طرح کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ آپ کے وقت کو مثمر ثمرات حسنہ فرمائے گا۔بہترین، شیریں، دائی پھل اس کو لگنے شروع ہو جائیں گے۔اور کتنی شاخیں ہیں، جن کا وقت اس طرح مثمر ہو چکا ہے؟ کتنی ایسی شاخیں ہیں، جو صرف موت کی حالت میں موت ہی کا انتظار کر رہی ہیں؟ کوئی بھی مقصد نہیں۔اس پہلو سے چونکہ سال کا آغاز ہے، میں ساری دنیا کی جماعتوں کو متوجہ کرتا ہوں کہ وقت کے مضمون پر غور کریں اور قرآن کریم کی اصطلاحوں میں غور کریں اور بھر پور کوشش کریں امراء اور مبلغین و مربیان کہ خود ان کا وقت بھر پور ہو اور ساری جماعت کا وقت بھر پور ہو اور باطل کی سمت میں حرکت کرنے والا نہ ہو بلکہ حق کی سمت میں حرکت کرنے والا ہو۔مشکل کام ضرور ہے مگر توجہ ہو ، محنت ہو، دعا ئیں ہوں تو دن بدن اللہ تعالیٰ کے فضل سے آئندہ آنے والا وقت ہمارے گزرے ہوئے وقت سے بہتر ہوتا چلا جائے گا۔اللہ تعالی ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 21 تا 36) 495