تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 494 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 494

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 09 جنوری 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم اندازہ لگائیں کہ کتنی بڑی تعداد ہوگی۔اس کو کیا کریں گے ہم؟ اس کے چھپنے سے پہلے سیکرٹری اشاعت کا کام ہے کہ وہ رابطے کرے اور اپنی جماعت کو مستعد کرے۔ایسے آدمی مقرر کرے جو Specialize کریں، Russians کے متعلق کہ ان کو ہم نے ڈھونڈنا ہے۔کہاں کہاں ہیں؟ کس طرح ان سے رابطہ کرتا ہے؟ کیس طرح ان کے اندرا بتدائی طور پر اسلام میں دلچسپی پیدا کرنی ہے؟ تاکہ جب لٹریچر آئے تو وہ اور اس کے ساتھی جس کا کام صرف روسیوں سے تعلق رکھنا ہے ، وہ تیزی کے ساتھ اس لٹریچر کو آگے چلا دیں۔گجراتی زبان میں لٹریچر ہے، گجراتیوں کو تلاش کرنا پڑے گا۔Spanish زبان میں لٹریچر ہے ، Spanish کو تلاش کرنا پڑے گا۔اٹالین زبان میں قرآن کریم چھپ چکا ہے اور اس کا نکاس نہیں ہو رہا۔اس لئے کہ جماعت میں بہت حد تک اس طرف توجہ نہیں ہے۔تو صرف ایک سیکرٹری اگر اپنے کام کو موثر طریق پر آگے بڑھائے تو اس کی پھر آگے دوشاخیں بن جائیں گی۔ایک لٹریچر ہے، قابل فروخت۔اس کے لئے بہت زیادہ حکمت سے چھان بین کر کے رابطے بڑھانے پڑیں گے۔پریس سے رابطہ کرنا پڑے گا، ان لوگوں سے رابطہ کرنا پڑے گا، اس کا تعارف کروانا پڑے گا، پیلیٹی (Publicity) کے ذریعے ڈھونڈ نے پڑیں گے۔اور ایک ہے، فری لٹریچر کی تقسیم۔مفت اشاعت، جسے ہم چاہتے ہیں، چاہے ہمیں کوئی آنہ بھی نہ دے، ہم اس تک کتاب کو پہنچائیں۔اس سلسلے میں ذاتی تعلقات بنانے پڑیں گے۔کیونکہ ڈاک کے ذریعے لٹریچر بھیجنا بعض دفعہ وقتی طور پر تو مفید ہوتا ہے، ایک اشتہار بازی کے لئے توجہ دلانے کے لئے مگر اگر اس کو مستقل اپنا طریقہ بنالیں تو بھاری حصہ اس کا ضائع چلا جاتا ہے۔اور جماعت کے پاس تو اتنے پیسے نہیں ہیں زائد کہ اس طرح کثرت سے اپنا روپیہ ضائع کرے اور اپنا وقت ضائع کرے۔تو انفرادی تبلیغ کے ذریعے ہی یہ کام ہو سکتا ہے۔اب اگر داعی الی اللہ بنانے والا سیکرٹری مستعد نہ ہو ساتھ تو یہ گاڑی چل ہی نہیں سکتی۔صرف ایک پہیہ ہو گا اشاعت والا اور دوسرا پہیہ ساتھ چل ہی نہ رہا ہو تو کس طرح کام آگے بڑھ سکتا ہے۔اور داعی الی اللہ کے پہلو سے اگر آپ دیکھیں تو اتنے بڑے خلا نظر آئیں گے، مستعد جماعتوں میں بھی کہ آج بھی انگلستان کے نوے فیصدی احمدی یقیناً ایسے ہیں، جو داعی الی اللہ نہیں بنے۔مجھے پتہ ہے، میں تفصیل سے جائزہ لیتا رہتا ہوں، مجھ سے خط وکتابت ہوتی ہے، داعین الی اللہ کی رپورٹوں میں ان کے نام ملتے ہیں۔تو یہ بلا مبالغہ ہے کہ نوے فیصدی اس جماعت میں ایسے دوست ہیں، جو ابھی تک داعی الی اللہ نہیں بن سکے۔تو جو جماعتیں پیچھے ہیں، وہاں بعض دفعہ نناوے فیصدی ایسے ہیں، جو نہیں بنے۔494