تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 489
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1986ء صاحب کے ترجمے کو سب سے بہترین قرار دیا ہے اور حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے انگریزی ترجمے کو دوسرے نمبر پر رکھا ہے۔لہذا جو شخص یہ کہتا ہے کہ جماعت احمدیہ کے تراجم ٹھیک نہیں، وہ خود انگریزی زبان سے نابلد ہے۔20 تا 30 اگست مطبوعہ ہفت روزہ النصر 02 مئی 1986ء) سوال: حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی کے مطابق اسلام تین صدیوں میں پھیلے گا۔اس سے پہلے نیوکلیئر (Nuclear) ہتھیاروں سے ہم کس طرح بچ سکیں گے؟ فرمایا: ” اگر چہ قرآن کریم کی پیشگوئیوں کے مطابق دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں دنیا سے نابود ہو جائیں گی۔لیکن وہ بحیثیت بڑی طاقتوں کے نابود ہوں گی لیکن بحیثیت انسان ہونے کے بنی نوع انسان کبھی بھی مکمل طور پر دنیا سے ختم نہیں ہوں گے۔مہلک ہتھیاروں کی کوئی بھی تعداد مکمل طور پر دنیا کی آبادی کو ختم نہیں کر سکے گی۔ہو سکتا ہے کہ بعض مقامات پر ایسا کرنے میں کامیاب ہو جائیں لیکن ہر جگہ نہیں۔اور انسان بچ جائے گا اور جو لوگ اس وقت بچ جائیں گے، وہ ذہنی طور پر اسلام قبول کرنے کے لئے زیادہ آمادہ ہوں گے، بہ نسبت ان لوگوں کے جو تباہ کر دیئے جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ احمدی بچائے جائیں گے۔آپ فرماتے ہیں:۔آگ ہے پر آگ سے وہ سب بچائے جائیں گے جو رکھتے ہیں خدائے ذو العجائب سے پیار اسی طرح حضرت مسیح موعود کو الہاما بتایا گیا تھا:۔66 آگ ہماری غلام بلکہ ہمارے غلاموں کی غلام ہے۔یہاں لفظ آگ دنیاوی مصائب کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے کہ احمدی ان تمام مصائب سے بچائے جائیں گے۔انفرادی طور پر شاید کچھ نقصان ہو لیکن بحیثیت مجموعی احمدی بچائے جائیں گے۔( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 28 نومبر 1986ء) 489