تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 39
تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم وو اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 مئی 1985ء پھر سورہ جمعہ کے ذریعے تمام دنیا کا اجتماع، جو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے ہونا ہے، سورۂ جمعہ کے ذریعے اس کی خوشخبری بھی دے دی گئی۔کیونکہ مفسرین کی بھاری اکثریت یہ تسلیم کرتی ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو یہ وعدہ دیا تھا کہ وہ تمام دنیا کے ادیان پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو غالب کر دے گا، یہ وعدہ مسیح اور مہدی کے زمانے میں پورا ہونا ہے۔اور اس سورت میں جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ثانیہ کا ذکر آیا تو وہ مہدی کی شکل میں ہی آیا ہے۔پس یہ سورت عجیب طور پر جمع کے مضمون کو جمع کر رہی ہے۔مہدی کے ذریعے تمام عالم کو جمع کیا جائے گا۔اور وہ جو وہ تحریک چلائے گا، اس کے ذریعہ اس کا بھی اس سورت میں ذکر موجود ہے اور زمانوں کو بھی جمع کر دیا جائے گا“۔وو اس سورۃ جمعہ کا جماعت احمدیہ کے ساتھ بہت ہی گہرا تعلق ہے اور اس میں ہر قسم کی خوشخبریاں عطا کر دی گئی ہیں۔آپ کے ذریعے زمانے کی تقدیر بدلی جائے گی۔آپ کے ذریعہ تمام دنیا کی قوموں کو ایک ہاتھ پر جمع کیا جائے گا اور ایک نئی قسم کی اقوام متحدہ کی بنیاد ڈالی جائے گی۔اس اقوام متحدہ کی بنیاد ڈالی جائے گی ، جس کا ذکر سورہ جمعہ میں ملتا ہے۔آپ کے ذریعے مختلف زمانے اکٹھے کر دیئے جائیں گے۔اور انسانوں کو ہر قسم کی نعمتیں اور رحمتیں عطا کی جائیں گی۔کتنی عظیم الشان سورت ہے اور کتنا اس میں ذکر ملتا ہے۔لیکن ایک شرط کے ساتھ اور وہ شرط یہ ہے:۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ) کہ جب تمہیں جمعہ کے دن بلایا جائے ، جمعہ کے دن سے مراد اگر ظاہری جمعہ کا دن لیا جائے تو یہ بھی درست ہے، ہر ہفتہ آپ کو بلایا جاتا ہے۔لیکن یہ سورت ، جن وسیع معانی میں جمعہ کا ذکر کر رہی ہے، اگر ان معنی میں آپ اس پر غور کریں تو اس آیت کا یہ مطلب ہوگا کہ اے ایمان والو! جب خدا کی طرف سے ایک بلانے والا تمام بنی نوع انسان کو ایک ہاتھ پر اکٹھا ہونے کی آواز دے اور جب یہ آواز دے کہ آؤ اور میرے ذریعہ زمانوں کو بھی اکٹھا ہوتے دیکھو، اس وقت تجارتوں کو ترجیح نہ دو۔اس کی آواز پر دنیا کے منافع کی قدر نہ کرو۔اس کی اس آواز پر دنیا کے مقابل پر ان سب کو تج کر کے اس کی طرف دوڑے چلے آؤ، اس کی آواز پر لبیک کہو۔اگر تم دنیا کو اس آواز کی خاطر چھوڑ دو گے اور دنیا کو اس آواز کی خاطر چھوڑ دو گے اور دنیا کے منافع کی پرواہ نہیں کرو گے تو پھر ہم تمہیں خوشخبری دیتے ہیں کہ ہم تمہیں فضلوں سے محروم نہیں کریں گے۔اس آواز کو قبول کرنے کے بعد تم دنیا میں پھیل جاؤ گے۔39