تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 452
خطبہ جمعہ فرموده 131 اکتوبر 1986ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم میں اس خطبہ کے ذریعہ تحریک جدید کے دفتر اول کے 53 ویں سال کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔اور تحریک جدید کے دفتر دوم کے 33 ویں سال کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔اور دفتر سوم کے 22 ویں سال کے آغاز کا اعلان اور دفتر چہارم کے دوسرے سال کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔عمومی طور پر جن تنظیموں کے سپر د بعض سالوں کی نگرانی سپرد کی گئی تھی ، انہوں نے بفضلہ تعالیٰ بڑی عمدگی کے ساتھ اور بڑی محنت کے ساتھ دوران سال کام کو آگے بڑھایا اور مختلف وقتوں میں مجھے رپورٹیں بھی بھجواتی رہیں۔ان کے کام کی تفصیل کا ذکر تو یہاں نہیں کیا جاسکتا لیکن جونتائج ہیں ، وہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔اس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ کیا تحریک جدید کے کارکنان ، جن کا مال سے تعلق ہے اور کیا دیگر تنظیمیں ، انہوں نے بفضلہ تعالی بڑی تندہی اور جاں فشانی سے سارا سال جو محنت کی تھی، اللہ تعالٰی نے اس کو بہترین پھل لگائے ہیں۔اور صرف ان کی محنت کا اس میں دخل نہیں۔جماعت احمدیہ کو خدا تعالیٰ قربانیوں کے ایک نئے دور میں داخل کر رہا ہے۔اور قربانیوں کے پھل کا ، جو وعدہ ہم سے اخروی دنیا میں کیا گیا ہے، اس پر کامل یقین پیدا کرنے کے لئے اس دنیا میں بھی کثرت سے جماعت احمدیہ کی قربانیوں کو پھل لگا رہا ہے کہ کسی شک یا وہم کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔وہ خدا، جو اس دنیا میں غیر معمولی طور پر ہماری قربانیوں سے بہت بڑھا کر ایسے پھل عطا کرتا ہے، جنہیں ہماری محنت سے کوئی نسبت نہیں ہوتی تو لازماً وہی خدا اخروی دنیا میں بھی ہمارے اجر کو ضائع نہیں فرمائے گا۔بلکہ توقعات سے لامتناہی طور پر زیادہ اجر حسنہ فرمائے گا۔تحریک جدید کے جو کوائف اس وقت میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، ان میں سے جو اس وقت میرے سامنے ہیں، چند چن کر رکھوں گا، ورنہ بہت تفصیلی کوائف مجھے مہیا کئے گئے ہیں مرکز کے مختلف دفاتر کی طرف سے۔ان سب کو پڑھنے کا نہ یہاں وقت ہے، نہ عموماً دوست کوائف کی زبان کو پوری اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔نتیجہ اگر وہ کوائف پڑھنے شروع کر دیئے جائیں تو سننے والوں کو نیند آنی شروع ہو جاتی ہے اور کوائف پڑھ کر سنانے کا مقصد یہ نہیں کہ نیند آجائے بلکہ یہ مقصد ہوا کرتا ہے کہ جاگیں اور ہوشیار ہوں اور سمجھیں کہ کیا وہ کر چکے ہیں اور آئندہ انہیں کیا کرنا ہے؟ اس لئے میری کوشش یہی ہوگی کہ چیدہ چیدہ ایسے کوائف آپ کے سامنے رکھوں، جو سلانے کی بجائے جگانے کا کام دیں۔سال گذشته 51 واں سال، جو موجودہ سال گزر رہا ہے آج ، اس سے پہلے کا سال تھا۔اس میں کل وعدہ جات پاکستان کی طرف سے 44,20,000 روپے کے موصول ہوئے تھے۔اور 52 ویں سال 452