تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 451
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد من خطبہ جمعہ فرمودہ 31 اکتوبر 1986ء تحریک جدید انجمن احمد یہ وقف زندگی کے نظام کی سب سے نمایاں مظہر ہے خطبہ جمعہ فرموده 31 اکتوبر 1986ء تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی:۔اِنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ (التوبة : 111) اور پھر فرمایا:۔قرآن کریم یہ اعلان فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مومنوں سے ان کی جانیں بھی خرید لی ہیں اور ان کے اموال بھی خرید لئے ہیں۔کس قیمت پر؟ فرمایا: اس قیمت پر کہ اللہ تعالیٰ ان سے جنت کا وعدہ فرماتا ہے۔آج جماعت احمدیہ کا نظام خواہ مرکزی انجمنیں ہوں یا ذیلی تنظیمیں، تمام کا تمام اس آیت کریمہ کا مصداق نظر آتا ہے۔صدر انجمن میں بھی اور تحریک جدید میں بھی اور وقف جدید میں بھی اور انصار اللہ میں بھی، خدام الاحمدیہ اور لجنات میں بھی، اطفال میں بھی اور ناصرات میں بھی جانیں پیش کرنا اور وقت کی قربانی پیش کرنا اور اموال پیش کرنا اور اپنی عزیز متاع کو خدا کے حضور قربان کر دینا، ہر رنگ میں بہت ہی حسین منظر کے ساتھ دکھائی دے رہا ہے۔اور انفرادی طور پر بھی بہت ہی خوبصورت اور دلکش جانی اور مالی قربانی کے واقعات نظر کے سامنے آتے رہتے ہیں اور اجتماعی طور پر جماعت احمدیہ کی ہر تنظیم کی طرف سے بھی ان دونوں پہلوؤں سے مسلسل اللہ تعالیٰ کے فضل سے قدم آگے سے آگے بڑھتا چلا جا رہا ہے۔جہاں تک با قاعدہ وقف زندگی کا تعلق ہے، تحریک جدید انجمن احمد یہ وقف زندگی کے نظام کی سب سے نمایاں مظہر ہے۔اور مالی قربانی کے لحاظ سے بھی دوسری تنظیموں سے مقابلہ پیچھے نہیں ہے۔آج بفضلہ تعالیٰ 31 اکتوبر کو تحریک جدید کے دور اول کا 52 واں سال ختم ہو رہا ہے۔اور دفتر دوم کا 32 واں سال ختم ہو رہا ہے۔اور دفتر سوم کا 21 واں سال ختم ہورہا ہے۔اور دفتر چہارم، جس کا گذشتہ سال میں نے اعلان کیا تھا، اس کا پہلا سال ختم ہو رہا ہے۔اور دستور کے مطابق جو سابقہ روایات ہیں ، ان کو ملحوظ رکھتے ہوئے ، اکتوبر کے آخری جمعہ میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا جاتا ہے۔پس آج 451