تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 408
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 03 اکتوبر 1986ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم خطبوں میں بھی پوری نہیں ہوسکتی، یہ بات۔تب قرآن کریم کی اس آیت کی طرف میری نظر گئی اور مجھے یوں معلوم ہوا کہ جیسے میرے سوال کا جواب اللہ تعالیٰ نے دے دیا ہے۔ایک ہی بات میں آپ کو بتا دوں اور اس کے اندر ساری باتیں آجائیں گی۔اور وہ بات یہ ہے کہ خود بھی اولیاء اللہ بنے کی کوشش کریں اور اپنے بچوں کو بھی اولیاء اللہ بنانے کی کوشش کریں۔اور یہ کام جتنا بڑا ہے، اتنا ہی آسان بھی ہے۔کیونکہ سب سے آسان راستہ محبت کا راستہ ہے۔ہر دوسرارا ، مشکل راہ ہے۔اس کے ں کتے کو اگر کوئی سمجھ جائے تو اس کی ساری زندگی کے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔کتنا بڑے سے بڑا کٹھن مقام ہو، عاشق کے لئے وہ آسان ہو جاتا ہے۔کیونکہ اس کو ایک مقصد سے یا ایک وجود سے پیار ہوتا ہے۔اور اس کے لئے جتنی بھی تکلیف اٹھاتا ہے، اس میں لذت پانے لگ جاتا ہے۔اس لئے انبیاء کی اتنی مشکل زندگیاں کہ دور سے دیکھنے کے باوجود ہزاروں سال دور بیٹھے ہوئے ، ان کی زندگیوں کا تصور کریں تو انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ساری باتیں، جو ہمیں یہاں نہایت ہی درد ناک دکھائی دیتی ہیں، ان کے لئے لذت کا موجب تھیں۔کیونکہ محبت کے نتیجہ میں تھیں تصنع کے نتیجہ میں نہیں تھیں، بناوٹ کے نتیجہ میں نہیں تھیں، زبردستی ذہن کے حل کئے ہوئے مسائل کے نتیجہ میں نہیں تھیں، بلکہ یہ دل کا مسئلہ تھا۔اس لئے خدا تعالیٰ نے سب سے بنیادی نکتہ یہاں بیان فرما دیا۔ورنہ دنیا میں رہ کر خدا کا بننا بہت مشکل کام ہے، ورنہ لازما دنیا غالب آجاتی ہے۔فرمایا: تم اپنے رب سے دوستی کا تعلق بناؤ، اس سے پیار کا تعلق قائم کرو، روزمرہ کی زندگی میں اس سے باتیں کیا کرو اور اس کی طرف دیکھا کرو۔ایک خوبصورت چیز دیکھو تو پہلے اللہ یاد آیا کرے، بعد میں دوسری چیزوں کا خیال آئے“۔وو دل چاہتا ہے لینے کو تو اللہ سے کہہ سکتے ہیں، اے خدا! میں تو تیرا ہوں، اس لئے بظاہر تو میرے پاس کچھ نہیں ہے۔اگر میرے دل کی یہ تمنا پوری کرنی ہے تو یہ کار مجھے دے دے۔مکانوں کے متعلق، دنیا کی چیزوں کے متعلق، ایک یہ زندگی کا رحجان ہو سکتا ہے اور یہ رجحان ہے، جو دراصل ولایت کا رحجان ہے۔اور اس رحجان میں کچھ بھی مشکل نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ایک جوتی کا تسمہ کی بھی ضرورت پڑے تو خدا سے مانگو۔پہلی توجہ انسان کی ضرورت کے وقت دوست کی طرف ہوا کرتی ہے۔اس لئے ولایت سیکھنے کے لئے سب سے پہلے اپنی ضرورتوں سے بات شروع کریں۔اور واقعہ ہر ضرورت کے وقت خدا کو یاد کرنا شروع کر دیں۔یہ ولایت کا پہلا قدم ہے۔408