تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 392
ہدایات برائے مبلغین سلسلہ عالیہ احمدیہ تحریک جدید - ایک الہی تحریک ایک مبلغ نے اپنے تبلیغی کام کی رپورٹ پیش کی تو حضور انور نے فرمایا کہ ”ساری جماعت کو تبلیغ کے کام میں لگانے کے سلسلہ میں جو کام کیا گیا ہے، اس کی رپورٹ بھی بتا ئیں۔نیز فرمایا کہ ”صاحب حیثیت اور تعلیم یافتہ لوگوں میں خاص طور پر تبلیغ کرنی چاہیے۔کیونکہ اس کا اثر دوسرے لوگوں پر بھی ہوتا ہے“۔ایک مبلغ نے حضور کی خدمت میں عرض کیا کہ دہریت کو دور کرنے کے لئے جہاں ہستی باری تعالیٰ کے ثبوت پر کیسٹس تیار کی جائیں ، وہاں یوم قیامت جزا سزا اور حیات بعد الموت کے متعلق بھی کیسٹس ہونی چاہئیں۔حضور انور نے فرمایا کہ حضور انور نے فرمایا کہ ان موضوعات کو بھی شامل کر لیا جائے گا“۔و نیم باجوہ صاحب کا کام خوب منتظم ہے اور میری ہدایات کی تعمیل کی کوشش کی جاتی ہے اور یہیں وجہ ہے کہ ان کے حلقہ میں جتنے داعی الی اللہ بن گئے ہیں ، اتنے باقی سارے انگلستان میں بھی نہیں" اٹھایا ہے۔نیز فرمایا کہ ان کے حلقہ کے داعین الی اللہ مجھے دعا کے لئے بھی لکھتے رہتے ہیں۔مزید برآں حضور نے ارشاد فرمایا کہ نیز فرمایا کہ ماہانہ رپورٹ فارموں کی کاپی نمونہ کے طور پر تمام مبلغین کو دے دی جائے“۔” خلیفہ کی اطاعت میں بڑی برکت ہوتی ہے۔میں نے خورد دو خلفاء کی راہنمائی سے بہت فائدہ وکالت تبشیر کو ہدایت کرتے ہوئے فرمایا کہ تبلیغ کے متعلق جتنے حضور کے ارشادات ہیں، انہیں جمع کر کے تمام مبلغین کو بھجوایا جائے تا کہ وہ اس کی روشنی میں کام کریں۔پھر فرمایا:۔كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ میں یہ بھی ہدایت ہے کہ تبلیغ کے طریقوں میں تنوع اور تبدیلی ہوتی رہنی چاہیے۔نیز فرمایا:۔” جہاں جہاں اٹالین لوگ موجود ہیں، وہاں ان میں تبلیغ کے لئے خصوصی گروپ تیار کئے جائیں"۔392