تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 387 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 387

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک ہدایات برائے مبلغین تبلیغ کے کام کو منظم کرنے کے کے متعلق فرمایا:۔ہر جگہ با قاعدہ تبلیغ کرنے والوں اور بے قاعدہ تبلیغ کرنے والوں کی فہرستیں تیار ہونی چاہئیں اور پھر بے قاعدہ تبلیغ کرنے والوں کو باقاعدہ تبلیغ کرنے والے افراد میں شامل کرنے کے لئے مسلسل جدوجہد کی جائے۔فرمایا:۔”بہت سے مبلغین ابھی تک اس امر سے غافل ہیں“۔زیادہ سے زیادہ افراد کو جماعتی کاموں میں شامل کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔اکثر جماعتوں میں جماعت کا کام چند ایک افراد کے گرد گھوم رہا ہوتا ہے اور وہ لوگ دوسرے افراد کو آگے لانے کی کوشش بھی نہیں کرتے اور نہ ہی خواہش رکھتے ہیں کہ دوسرے لوگ آگے آئیں۔اس رویہ کو درست کرنا چاہیے۔کیونکہ اس سے جماعت میں کئی قسم کمزوریاں پیدا ہوتی ہیں۔اپنے معاونین کی تعداد بڑھانے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔جو مبلغ اپنے ساتھیوں کی تعداد بڑھاتا رہتا ہے، ہمیشہ وہی کامیاب ہوتا ہے۔نیز فرمایا:۔فرمایا:۔اب جو تبلیغی منصوبہ جاری کیا جارہا ہے، وہ چند آدمیوں کے ساتھ کامیاب نہیں ہو سکے گا“۔ہر مبلغ خدا کے فضل سے اس قابل ہوتا ہے کہ وہ مزید کام کرنے والے ساتھی پیدا کر سکے۔ساتھیوں کی تعداد بڑھانے کے سلسلہ میں مزید فرمایا:۔ہر مبلغ کو اپنے مقام کو ٹوظ رکھتے ہوئے محبت اور دعاؤں کے ساتھ افراد جماعت کے دل جیتنے کی کوشش کرنی چاہیے۔منصوبہ بندی برائے لٹریچر کے متعلق فرمایا :۔لٹر پچر کے متعلق منصوبہ تیار کر کے اس پر عمل کرنا بھی مبلغین کے فرائض میں شامل ہے۔کچھ یچر مرکز مہیا کرتا ہے لیکن کچھ لٹریچر مقامی طور پر تیار کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔اور اس کی تیاری کے لئے مناسب آدمیوں کو منتخب کرنا چاہیے۔اہم شخصیات ( اپنے علاقہ کی ) کو تحائف پیش کرنے کے ذریعہ بھی جماعت کے قریب کرنے کی کوشش کریں۔لیکن اپنے وسائل کی حد بندی کو بھی ملحوظ رکھیں“۔387