تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 386 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 386

ہدایات برائے مبلغین سلسلہ عالیہ احمدیہ اس سلسلے میں مزید فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب فتح اسلام میں جو پانچ شاخوں پر مشتمل تبلیغی منصوبہ کا ذکر فرمایا، اس میں جہاں اشتہارات کا ذکر ہے، وہاں مہمان نوازی کا شعبہ بھی موجود ہے۔اس کا مقصد یہی تھا کہ جن لوگوں کے ساتھ اشتہارات و کتب وغیرہ کے ذریعہ رابطہ قائم ہو ، پھر وہ مرکز سلسلہ میں بھی آئیں اور ان کی مہمان نوازی کی جائے۔نوجوانوں میں تبلیغ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے فرمایا:۔نو جوانوں میں خاص طور پر تبلیغ کریں۔کیونکہ وہ ملک کا مستقبل ہوتے ہیں۔جو مبلغ نوجوانوں میں تبلیغ کا منصوبہ بنا کر اس پر عمل نہیں کرتا ، وہ اپنی ذمہ داری سے غافل ہے۔نئی بیعتوں میں تیز رفتاری پیدا کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔بیعتوں کی موجودہ رفتار بہت سست ہے۔اس رفتار سے ہم دنیا کو فتح نہیں کر سکتے۔لہذا اس رفتار کو تیز کریں۔فرمایا:۔دوستی جماعت کی تعداد میں اضافہ نہایت اہمیت رکھتا ہے اور اس کے لئے نو جوانوں کو سب۔سے پہلے ٹارگٹ بنانا چاہیئے۔66 فرمایا:۔اگر نو جوانوں کو اس وقت احمدیت کی طرف مائل نہ کیا گیا تو وہ کمیونزم اور دہریت کا شکار ہو جائیں گے اور پھر ان کو مذہب کی طرف واپس لانا زیادہ مشکل ہوگا۔اگر چہ دہریوں کو بھی مذہب کی طرف واپس لانا ناممکن نہیں ، جیسا کہ حال ہی میں سکاٹ لینڈ میں ایک دہر یہ نوجوان جماعت میں شامل ہوا ہے اور وہ پوری سنجیدگی اور بشاشت سے تمام کاموں میں حصہ لے رہا ہے۔اپنے نو جوانوں کو تبلیغ میں لگانے کے متعلق فرمایا کہ کا کا نوجوانوں میں تبلیغ کے لئے اپنے نو جوانوں کو تیار کرنا چاہئے۔ہم عمری کی وجہ سے رابطہ زیادہ مستقل اور مؤثر ہو سکتا ہے“۔دا عین الی اللہ کی تعداد کو بڑھانے کے متعلق فرمایا:۔وو چند احمدیوں کے تبلیغ میں لگ جانے سے مطمئن ہو جانا مناسب نہیں۔کیونکہ جماعت کی بہت بڑی تعداد ایسی ہے، جو ابھی تک تبلیغ کے کام میں شامل نہیں ہوئی“۔386