تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 385
تحریک جدید - ایک الہی تحریک ہدایات برائے مبلغین مبلغ کو کبھی تھکنا نہیں چاہیے اور جماعت کو مسلسل بیدار رکھنا چاہیے ہدایات فرمودہ 31 جولائی 044 اگست 1986ء بر موقع اجلاس مبلغین سلسلہ عالیہ احمدیہ اجلاس اول: 31 جولائی تلاوت قرآن کریم کے بعد حضور انور نے اجتماعی دعا کرائی۔بعدہ نئے غیر ملکی مبلغین کے ریفریشر کورس (Refresher Course) میں شامل ہونے والے مبلغین کے متعلق حضور انور نے رپورٹ طلب فرمائی۔چنانچہ بتایا گیا کہ یوگنڈا، غانا، تنزانیہ، نائیجریا اور گیمبیا سے آئے ہوئے 8 مبلغین کرام اس میں شامل ہورہے ہیں۔اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ چونکہ بعض مبلغین اردو نہیں سمجھتے ، اس لئے مجلس کی کارروائی انگریزی زبان میں ہوگی۔بعد ازاں حضور نے اس امر پر اللہ تعالیٰ کا خاص طور پر شکر ادا کیا کہ اس مجلس شوری میں جتنی بڑی تعداد میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مبلغین سلسلہ شامل ہورہے ہیں، اتنے کبھی پہلے نہیں ہوئے۔اس مجلس میں بفضلہ تعالیٰ 74 مبلغین سلسلہ شامل تھے۔الحمد للہ اس موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مبلغین سلسلہ کو جو زریں ہدایات ارشاد فرمائیں ، ان کا خلاصہ درج ذیل ہے۔فرمایا:۔بعض ممالک میں تبلیغی منصوبہ پر باقاعدگی سے عمل کیا جارہا ہے اور بعض ممالک اس سے غافل ہیں۔جس کے نتیجہ میں دونوں قسم کے ممالک میں ہونے والی نئی بیعتوں کی شرح میں غیر معمولی فرق ہے۔لہذا ان امور کا جائزہ لے کر تبلیغی منصوبہ پر باقاعدگی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔66 طریقہ تبلیغ کے متعلق فرمایا:۔دو تبلیغ کے لئے ہمیشہ ایک ہی طریق اور پروگرام جاری رکھنا مناسب نہیں ہوتا بلکہ اس میں تبدیلیاں ہوتی رہنی چاہئیں۔کیونکہ اس سے کار کر دگی میں بہتری پیدا ہوتی ہے“۔پمفلٹ کی تقسیم کے متعلق فرمایا:۔پمفلٹ کی تقسیم کا کام ابتدائی طور پر مناسب ہوتا ہے۔لیکن اس کے بعد مسلسل رابطہ ضروری ور میں ہی ہوتا اسکے بعد سروری ہے، جس کے نتیجہ میں لوگ جماعت کے قریب آئیں۔385