تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 375 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 375

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی ارشادات فرمودہ 29, 28 جولائی 1986ء وقف زندگی سب سے بہترین پیشہ ہے، جو انسان اختیار کر سکتا ہے ارشادات فرمودہ 29, 28 جولائی 1986ء بر موقع انٹر نیشنل مجلس شوری پہلا اجلاس : 28 جولائی تلاوت قرآن کریم کے بعد حضور انور نے اجتماعی دعا کرائی۔سب سے پہلے 1989ء میں ہونے والے صد سالہ جوبلی کے جلسہ کا مسئلہ زیر بحث آیا۔حضور انور نے نمائندگان سے مشورہ طلب کرنے اور ہدایات دینے کے بعد جوبلی جلسہ کی عالمگیر تشہیر کے لئے ایک مرکزی پبلک ریلیشنز کمیٹی کی تقرری فرمائی۔کمیٹی کا صدر مکرم چوہدری حمید نصر اللہ خان صاحب امیر جماعت احمدیہ لاہور پاکستان کو مقرر فرمایا۔اسی طرح جوبلی جلسوں کے جملہ انتظامات کے لئے ایک مرکزی کمیٹی مقرر فرمائی اور اس کا صدر چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلیٰ کو مقر فر مایا۔نیز فرمایا کہ وکیل اعلیٰ کی عدم موجودگی میں مکرم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب ڈائریکٹر عالمی بینک امریکہ صدر ہوں گے۔دوسرے نمبر پر وقف زندگی کا مسئلہ زیر بحث آیا۔مشورہ طلب کرنے سے قبل حضور انور نے فرمایا کہ ’واقفین زندگی تمام ممالک سے آنے چاہئیں۔حکومت پاکستان کی طرف سے پیدا کردہ مشکلات کے پیش نظر مختلف ممالک میں ریجنل جامعہ احمدیہ قائم ہونے چاہئیں۔پھر فرمایا:۔وقف زندگی سب سے بہترین پیشہ ہے، جو انسان اختیار کر سکتا ہے۔ایسے لوگوں کو اطمینان قلب کی عظیم نعمت نصیب ہوتی ہے۔نیز فرمایا کہ کوشش کی جائے کہ متمول گھرانوں کے بچے زندگیاں وقف کریں"۔تیسرے نمبر پر یہ مسئلہ زیر بحث آیا کہ حضور انور کا خطبہ جمعہ تمام زبانوں میں ترجمہ کر کے متعلقہ احباب جماعت تک پہنچا دیا جائے تاکہ تمام ممالک کے احمدیوں کو حضور انور کے ارشادات کا ان کی اپنی زبان میں علم حاصل ہو۔اس سلسلہ میں حضور انور نے فرمایا کہ 375