تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 373 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 373

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم خلاصہ خطاب فرمودہ 26 جولائی 1986ء گیا۔4 احمد یہ مساجد کو سر بمہر کیا گیا اور 2 احمد یہ مساجد کو شہید کر دیا گیا۔احمدیوں کے خلاف 558 جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے، جن میں سے 327 زیر سماعت ہیں۔135 کتب درسائل ضبط کیے گئے۔آخر میں حضور نے مخالفین احمد بیت کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ در ہمیں جو خدمت کے طریقے سکھائے گئے ہیں، ہم ان پر گامزن ہیں اور جو تمہیں سکھائے گئے ہیں، تم ان پر گامزن رہو۔پھر دیکھو کہ کون کامیاب ہوتا ہے اور کون ناکام و نامراد؟“ مزید فرمایا کہ "آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس سے محبت احمد یوں کو ماؤں کے دودھ میں پلائی گئی ہے، کوئی ہم سے ہرگز اس محبت کو چھین نہیں سکتا۔( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 22 اگست 1986ء وضمیمہ ماہنامہ خالد اگست 1986 ء) 373