تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 365
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرمودہ 25 جولائی 1986ء اللہ تعالیٰ احمدیت کو دنیا کے مظلوموں کے لئے نجات کا باعث بنائے خطاب فرمودہ 25 جولائی 1986ء بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ برطانیہ تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ یونس کی آیت 63 کی تلاوت فرمائی اور فرمایا:۔”خدا کا بے حد شکر اور فضل و کرم ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عاشق اور دیوانے دنیا کے ایسے ایسے دور دراز ملکوں سے، جو مشرق کا کنارہ اور ایسے ایسے ملکوں سے، جو مغرب کا کنارہ کہلاتے ہیں اور ان جگہوں سے جہاں مشرق اور مغرب کا امتیاز مشکل ہے، وہاں سے اللہ کے ذکر کے لئے تشریف لائے ہیں۔اور سید نا حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کا الہام میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا بڑی شان سے پورا ہورہا ہے۔حضور نے فرمایا:۔دو سب آنے والوں کا سفر خوشگوار گزرا۔اور سوائے ایک ملک کے ان کی حکومتوں نے ان سے تعاون کیا اور انگلستان کی حکومت نے بھی بہت ہی تعاون کیا۔حضور نے فرمایا کہ وو جماعت احمدیہ کے خلاف جو جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، ہمیں اس کا جواب دینے کی ضرورت نہیں بلکہ خدا کے فرشتے خود اس کا جواب دے رہے ہیں۔اور آج جماعت اس سے زیادہ معروف اور نیک نام ہو چکی ہے، جتنی دو سال پہلے تھی۔اور ہر ملک میں جماعت کے حق میں آواز بلند کی جارہی ہے۔اس مضمون پر روشنی ڈالتے ہوئے حضور نے بعض واقعات بیان فرمائے۔نیز جماعت کی بیرونی ممالک میں ترقی کا ذکر فرمایا کہ کس طرح جماعت احمدیہ انسانی دلوں میں ایک روحانی انقلاب پیدا کر رہی ہے۔اس ضمن میں حضور نے ایسٹرن ریجن غانا کے ایک عیسائی پادری کا ذکر فرمایا ، جس نے احمدیت کو قبول کیا اور پھر گرجے کو خدائے واحد کی عبادت کے لئے مخصوص کر کے اسے جماعت کو پیش کر دیا۔نیز اسی طرح ایک اور نواحمدی دوست کا ذکر کیا، جو پہلے شراب اور دوسری برائیوں کی وجہ سے علاقے 365